30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کے جو غلام ہوگئے وقت کے امام ہوگئے
نام لیوا ان کے جو ہوئے ان کے اونچے نام ہوگئے
دنیا کی عظیم عبادت
اللہ پاک نے ہمارے لئے بہت سی عبادتیں مقرر کی ہیں ،نماز ،روزہ ،تلاوت ،حج وعمرہ گو کہ عبادت کی کئی اقسام ہیں ، اللہ پاک ہماری عبادتیں قبول کرے اور ہمیں ان کا اجر دےمگر دنیا کی نرالی اوریکتا عبادت اور بھی ہےاس عبادت کا نام”دیدار مصطفیٰ“ ہے ، یہ ایسی عظیم عبادت ہے جس نے لمحہ بھر کے لئے یہ عبادت کی اور ایمان کی حالت میں اس انتقال ہوا ،یہ عبادت”صحابی“بنادیتی ہے۔روایتوں میں آتا ہے،دوران جنگ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پاس آیا،ایمان لایا،جنگ میں جاکر شہید ہوگیا ۔
ان صحابی نےنہ نماز پڑھی،نہ سجدہ کیا،نہ روزہ رکھافقط دیدار مصطفیٰ کی عبادت تھی،زیارت مصطفیٰ نے صحابی بنادیا۔اولیائے کرام 40سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز اداکریں،ساری رات تلاوتِ قرآن کریں ،پوری زندگی روزے رکھیں ،قیامت تک کے سارے غوث ، قطب ،ابدال مل بھی جائیں تب بھی ایک صحابی کے مرتبے کو نہیں پہنچ سکتے،ان کی ساری عبادتیں ایک طرف اور صحابی کی دیدار مصطفیٰ کی عبادت دوسری طرف۔ اللہ کریم نے صحابی کو شرف بخشا کہ انہوں نے ایمان کی حالت میں چہرہ مصطفیٰ دیکھا اورایمان ہی کی حالت میں ان کا وصال ہوگیا۔حضور کے وصال ظاہری کے بعد یہ عبادت بھی ختم ہوگئی ، اب قیامت تک کوئی صحابی بھی نہیں بن سکتا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع