30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بی بی حلیمہ نے حضور کی خدمت کی ،واپس مکہ لے کر جارہی تھیں ،راستے میں حبشہ کے کچھ لوگ ملے،رخ مصطفیٰ پر جیسے ہی نظر پڑی تو دیکھتے ہی رہ گئے اورپکار اٹھے:
ھٰذا وَ اللهِ نَبِیٌّ ’’خدام کی قسم! یہ اللہ کے نبی ہیں۔‘‘(1)
مصطفی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ابھی گود میں ہیں ،اعلانِ نبوت نہیں فرمایا،گفتگو بھی نہیں فرمائی مگر چہرہ منور سب صاف صاف بتارہا تھا۔ سیّدی اعلیٰ حضرت کہتے ہیں:
اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبن اس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام
یہ نبی کا چہرہ ہے
کفار مکہ نے حضرت رافع کوقاصد بنایا اور بارگاہ رسالت میں بھیجا،حضرت رافع فرماتے ہیں:رخ زیبا پر نظر پڑنے کی دیر تھی میرے دل میں اسلام اتر گیا۔(2)
حضرت حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول رحمت، شفیع امت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم منیٰ میں تشریف فرما تھے ،دیہاتی لوگ آتے اور زیارت کرنے کے بعدکہتے ہیں هَذَا وَجْهٌ مُبَارَكٌ یہ تو بہت بابرکت چہرہ ہے(3)
حضرت ابو رمثہ تیمی رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حاضر ہوئے۔ لوگوں سے پوچھا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟لوگوں نے جگہ بتادی مگر جیسے ہی آقا کے چہرے کو دیکھا دیکھتے ہی پہچان لیا اور بے ساختہ منہ سے نکلا ھٰذا نَبِیُّ الله ِ یہ تو اللہ پاک کے نبی ہیں۔(4)
[1] … دلائل النبوۃ للاصفہانی،1/91 ۔
[2] … ابوداود،کتاب الجہاد،باب فی الامام یستجن بہ فی العھود،3/82،حدیث:2758۔
[3] … ابوداود،کتاب المناسک،باب فی المواقیت،2/144،حدیث:1742۔
[4] … معجم کبیر،22/283،حدیث:724۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع