30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کُل جہاں سے زیادہ محبوب چہرہ
یمامہ کے سردار،حضرت ثمامہ بن اُثال رضی اللہ عنہ نے ایمان لانے کے بعد ارشاد فرمایا: يَا مُحَمَّدُ وَاللهِ مَا كَانَ عَلَى الاَرْضِ وَجْهٌ اَبْغَضَ اِلَىَّ مِنْ وَجْهِكَ فَقَدْ اَصْبَحَ وَجْهُكَ اَحَبَّ الْوُجُوهِ اِلَىَّ اللہ پاک کی قسم! میرے نزدیک روئے زمین پر کوئی چہرہ آپ کے چہرے سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا مگر حضور آج وہی چہرہ سارے جہان سے زیادہ مجھے محبوب ہے۔
وَاللهِ مَا كَانَ مِنْ دِينٍ اَبْغَضَ اِلَىَّ مِنْ دِينِكَ فَاَصْبَحَ دِينُكَ اَحَبَّ الدِّينِ اِلَىَّ خدا کی قسم! آپ کے دین سے زیادہ کوئی دین مجھےبرا نہیں لگتا تھامگر اب وہی دین سارے دینوں سے زیادہ مجھے محبوب ہے۔
وَاللهِ مَا كَانَ مِنْ بَلَدٍ اَبْغَضُ اِلَىَّ مِنْ بَلَدِكَ فَاَصْبَحَ بَلَدُكَ اَحَبَّ الْبِلاَدِ اِلَىَّ بخدا! میرے نزدیک کوئی شہر آپ کے شہر سے زیادہ ناپسند نہیں تھا۔ مگر اب وہی شہر ساری دنیا کے شہروں سے مجھے زیادہ پیارا ہے۔ ‘‘(1)
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا دیدار کرنے کے بعد صحابہ کرام کے دل آپ کی طرف مائل ہوجاتے پھر ان کی زندگی کا محور ومرکز حضور کی ذات ہوتی تھی۔
عاشق اکبر کی3 خواہشات
اگر کوئی ہم سے ہماری 3خواہشات پوچھے تو ہمارا جواب کچھ اس طرح کا ہوگا :”گاڑی مل جائے“،”اچھے علاقے میں بنگلہ مل جائے“،”مختلف ممالک کی سیر کرلی جائے۔“جبکہ صحابہ کرام کی خواہشات نرالی ہوا کرتیں تھی، مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، عاشق اکبر حضرت
[1] … بخاری،کتاب المغازی،باب وفد بنی حنیفہ۔۔۔الخ،3/131،حدیث:4372۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع