30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًاؕ(۶۹)(پ:5، نساء:69)
فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور یہ کتنے اچھے ساتھی ہیں۔ (1)
ہر وقت جہاں سے کہ انہیں دیکھ سکوں میں
جَنّت میں مجھے ایسی جگہ پیارے خُدا دے
نزع کا عالم بہت تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ روح آسانی سے نہیں نکلتی لیکن اس وقت نبی پاک کا دیدار ہوجائے تو پھریہ تکلیف تکلیف نہیں رہے گی ۔شیخ طریقت ،امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری فرماتے ہیں :
سکرات میں گر رُوئے محمد پہ نظر ہو
ہر موت کا جھٹکا بھی مجھے پھر تو مزا دے
دنیا کے حسین سے حسین چہرے کو انسان کتنی بار دیکھے ؟مگر ایک وقت ایسا آئے گا کہ دیکھنے سے دل بھر جائے گا مگر رسول انور ،شاہ بحروبر صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا چہرہ مبارک ایسا حسین ہے کہ دیکھنے سے جی نہیں بھرتا بلکہ جو ایک بار دیکھ لے تو بار بار دیکھنے کو مچلے،صحابہ کرام صبح وشام نبی پاک کا دیدار کرتے تھے پھر بھی یہی تمنا رہتی کہ جلوہ یار کبھی آنکھوں سے اوجھل نہ ہو ۔شاعرلکھتے ہیں :
شربت دید نے اک آگ لگائی دل میں
تپش دل کو بڑھایا ہے بجھانے نہ دیا
[1] … حلیۃ الاولیا،4/267،حدیث:5516۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع