30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نظیر تھے۔ قبیلۂ قریش کی تمام حسین عورتیں ان کے حسن و جمال پر فریفتہ اور ان سے شادی کی خواست گار تھیں۔
حضرت عبدالمطلب کو اپنے لخت جگر کے لئے ایک ایسی لڑکی کی تلاش تھی جو حسن و جمال کے ساتھ ساتھ حسب و نسب کی شرافت اور عفت و پارسائی میں بھی ممتاز ہو۔ایک دن بی بی آمنہ کے والد وہب بن مناف نے حضرت عبد اللہ کے لئے نکاح کا پیغام بھیجا، حضرت عبدالمطلب کو آپ کے لئے جس طرح کی نیک لڑکی پسند تھی وہ تمام کی تمام خوبیاں بی بی آمنہ میں موجود تھیں چنانچہ 24سال کی عمر میں حضرت عبد اللہ کا نکاح بی بی آمنہ سے ہوگیا۔ (1)
ولادت سے پہلے واقعات
سورج کے نکلنے سے پہلے ستارے غائب ہونا شروع ہوجاتے ہیں ،رات 12بجے تارے صاف نظر آتے ہیں مگر 3 یا 4 بجے ستارے غائب ہونے لگ جاتے ہیں کیونکہ اب سورج کی آمد ہونے والی ہے ۔اسی طرح آفتاب رسالت کے طلوع کا زمانہ آرہا تھا ، اطراف عالم میں عجیب وغریب واقعات رونما ہونے لگے ،جو ساری کائنات کو جھنجوڑ جھنجوڑ کر یہ بتارہے تھے کہ اب رسالت کا آفتاب طلوع ہونے والا ہے ۔ان میں سے چند بڑے واقعات یہ ہیں :
*اصحاب فیل کو نیست ونابود کرنا*زبردست بارش کا ہونا*بارش کے بعد عرب میں سبزہ اورہریالی کا اُگنا *خشک سالی کا دور ہونا *خوشحالی کا راج ہونا*مجوسیوں کی ہزار سال سے جلتی آگ کا بجھ جانا،یہ وہ آگ تھی جس پر مجوسیوں کو فخر تھا کہ اس آگ کو ہم
[1] … مدارج النبوۃ ، 2/13۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع