30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درود پاک ایسا وظیفہ ہے،اگرپڑھتے رہیں گے تو ان شاء اللہ کرم ہو ہی جائے گا، لہٰذا روزانہ کثرت سے درود شریف پڑھنے کی نیت کرلیجئے،بالخصوص سونے سے پہلے وضو کیجئے،ممکن ہو تو صلوۃ التوبہ پڑھ لیجئے اور پھر آقا پر درود پاک پڑھتے پڑھتے سوجائیے۔
میں سو جاؤں یامصطفیٰ کہتے کہتے
کھلے آنکھ صلِ علیٰ کہتے کہتے
اللہ پاک نے چاہا تو ایک رات ایسی بھی آئے گی ،ہماری آنکھیں بند ہوں گی اور دل کی آنکھیں کھل جائیں گی اورنبی کریم کا دیدار نصیب ہوجائے گا۔
ایڈا سوہنا نبی کوئی دنیا تے آیا نئیں
دنیا میں بڑے بڑے حسین آئے مگر حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بڑھ کر کوئی حُسن والا نہ آیا ہے اور نہ آئے گا۔شاعر کہتا ہے :
ایڈا سوہنا نبی کوئی دنیا تے آیا نئیں
یار ایہو جہیا کوئی رب نے بنایا نئیں
دید میرے نبی دی اے رب دا نظارا
قسم خدا دی مینوں سب نالوں پیارا
شعر کا مطلب : نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ”دید“خدا کی قدرت کا نظارہ ہے کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم رب کی قدرت کے مظہر ہیں ۔جب انسان تصویر دیکھتا ہے تو فوراًمصور کا خیال آتا ہے کہ تصویر اتنی پیاری ہے تو بنانے والا کیسا ہوگا؟لہٰذاحضور کاحسن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع