30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درودپاک کی فضیلت
امیر المؤمنین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا سے روایت ہے کہ اللہ پاک نے جنت میں ایک دَرخت پیدا فرمایا ہے جس کا پھل سیب سے بڑا، اَنار سے چھوٹا،مکھن سے نرم ، شہد سے بھی میٹھااورمُشک سے زِیادہ خُوشْبُودار ہے۔ اس دَرخت کی شاخیں تر موتیوں کی، تنے سونے کے اور پَتے زَبَرجَد کے ہیں ۔ لَا یَاْکُلُ مِنْهَا اِلَّا مَنْ اَکْثَرَ مِنَ الصَّلَاۃِ عَلٰی مُحَمَّدٍ اس دَرخت کا پھل صرف وہی کھا سکے گا جوسرکار والا تَبار، حبیب پروردگار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پرکثرت سے دُرُودِپاک پڑھے گا۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
درودپاک کی برکت
درودپاک پڑھنے کے ایسے فضائل وبرکات اور فوائد ہیں کہ سننے اورپڑھنے کے بعد یہی دل چاہتا ہے کہ بس درود پاک ہی پڑھتے رہنا چاہئے اس کے علاوہ کچھ اور نہ کیا جائے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ہے حضرت محمد بن سعید کا کہا ہے ،آپ فرماتے ہیں :میں نے درود پاک کی ایک تعداد مقرر کی تھی ،اتنی تعداد میں روزانہ درود پاک پڑھ کر سوتا تھا ،درود پاک
[1] … الحاوی للفتاوٰی للسیوطی،2/48۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع