30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نگاہوں میں آئیں ،رسول پاک کی نافرمانی کی طرف کوئی بلائے،دوست شراب ،جوئے ،بے پردگی یا عیاشی کی دعوت دے تو بس اعلی حضرت کا یہ شعر دہرالیجئے
میں گدا ہوں اپنے کریم کا مِرا دین پارۂ ناں نہیں
میرادین روٹی کا ٹکڑا نہیں ہے کہ تھوڑی خوشی، تھوڑے پیسے ،تھوڑی انجوائمنٹ کے لئے میں اپنے دین پرکوئی سمجھوتا کرجاؤں!!!نبی پاک کی غلامی کو بیچ دوں !!!ہرگز نہیں میں نبی کی غلامی ،تعظیم ،محبت پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا اگر ایسی زندگی گزاری جائے تو ان شاء اللہ دنیا میں بھی مزے ہوں اور آخرت میں بھی وارے نیارے ہوں گے ۔اعلیٰ حضرت کہتےہیں:
قبر میں لہرائیں گے تاحشر چشمے نور کے
جلوہ فرما ہوگی جب طلعت رسول اللہ کی
ان شاء اللہ ،پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم قبر میں تشریف لائیں گے اور اپنے دیدار سے غلاموں کو نوازیں گے۔بس کوشش کیجئے کہ زندگی میں سب سے زیادہ محبت حضور سے کرنی ہے،تعظیم اور عزت نبی پاک کی کرنی ہے،حضور سے محبت کرنے والوں میں صحابہ و اہل بیت اطہار کا اونچا مقام ہے لہٰذا ان حضرات سے بھی دل و جان سے پیار کرنا ہے،اپنی زندگی میں ان کاموں سے بچنا جو خدا و رسول کی ناراضی کا سبب بنتے ہیں اور وہی کام کرنے ہیں جس سے اللہ و رسول خوش ہوتے ہیں اگر یہ خوش ہیں تو پوری دنیا خوش ہے اوریہ ناراض ہیں تو سب کچھ برباد ہے۔
اٰمِیْن بجاہ النبی الاٰمِیْن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع