30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رب کو راضی کرکےخوشیاں منائیے
پیارے اسلامی بھائیو! زندگی میں ایک اصول بنالیجئے خوشی اس انداز میں منائیے کہ گھر والے بھی خوش ہوں اور رب بھی خوش ہوجائے،رب کو ناراض کرکے خوشی نہیں مناؤں گا۔ایک بات یاد رکھئے! اسلام میں شادی کے اندر اچھا کھانا بنانا منع نہیں ہے،اچھے اور مہنگے کپڑے پہننے سے بھی نہیں روکتا،سالگرہ منانے پر بھی کوئی پاپندی نہیں ہے،آپ نعت شریف پڑھ کر سالگرہ مناسکتے ہیں،اچھے اچھے کھانے پکا کر بھی فنکشن کئے جاسکتے ہیں ،مہنگے اوربرانڈڈ سوٹ پہن کر دعوت کا اہتمام کیا جاسکتا ہے مگر ان سب فنکشنز میں ،گانے باجے،ڈھول ڈھمکے،ناچ گانے،بے پردگی یہ سارے کام رب کو ناراض کرنے والے ہیں ، ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم نبی کے غلام ہیں پھر کیسے اپنی خوشی میں گناہ کو شامل کرلیتے ہیں؟ پھر وہ بندہ سوچے جو کہتا ہے میں نبی پاک کا غلام ہوں کیسے بچوں کی خوشی میں گناہ کرتاہے؟ کیسے اپنی سیلیبریشن میں گناہ کرتا ہے یہ میلاد کا مہینہ ہمیں ایک بات یاد دلاتاہے ۔
میں گدا ہوں اپنے کریم کا
سیّدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت مولانا امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے پاس کچھ لوگوں نے آکر کہا:ریاست نان پارہ کے نواب صاحب امیر کبیر آدمی ہیں ،جو بھی ان کی شان میں کلام لکھتا ہے ،نواب صاحب اسے خوب انعام وکرام اور تحفے تحائف دیتے ہیں ،آپ کمال کے شاعر ہیں ،نواب صاحب کی شان میں کلام لکھیں تاکہ آ پ کو بھی تحفے مل جائیں ۔اعلی حضرت نے قلم اٹھایا اور مدح سرائی میں ایک زبردست کلام لکھ دیا ،مگر وہ کلام کسی نواب کی شان میں نہیں تھا بلکہ اپنے آقا ومولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شان میں تھا ۔ آپ لکھتے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع