30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک سال عرب میں قحط پڑگیا لوگ دانے دانے کو محتاج ہوگئے ،حضرت ہاشم رضی اللہ عنہ نے ملکِ شام خشک روٹیاں خریدیں اور جب حاجی حج کرنے آئے تو روٹیوں کا چورا کیا اور اونٹ کے گوشت کے شوربے میں ملایا،ثرید بنایا اور حاجیوں میں بانٹنا شروع کردیا ، اس دن سے لوگ انہیں ”ہاشم“ کہتے ہیں ۔ہاشم کا مطلب روٹیوں کو چورا کرنے والا ہوتا ہے۔(1)
حضرت عبدالمطلب
رسول اللہ کے دادا جان کا نام عبدالمطلب ہے ،ان کا اصلی نام ”شیبہ“ ہے ،یہ بڑے نیک ،پارسا عابد وزاہد تھے، غار حرا میں کھانا پانی لے جاتے اور کئی کئی دن تک عبادت الہٰی میں مصروف رہتے، رمضان شریف کے مہینے میں غار حرا میں بھی ذکر الہٰی اور یاد خدا میں گوشہ نشین رہتے،نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا نورِ نبوت ان کی پیشانی میں چمکتا اور ان کے بدن سے مشک کی خوشبو آتی تھی ،مکہ والوں پر جب کوئی مصیبت آتی تو آپ کے وسیلہ سے دعا مانگتے تو ان کی دعا قبول ہوجاتی تھی۔ (2)
حضور کے والد ماجد
تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے والد ماجد کا نام حضرت عبد اللہ ہے،آپ کی پیشانی میں نور محمدی اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر تھا اس لئے حسن و خوبی کے پیکر اور جمالِ صورت و کمال سیرت کے آئینہ دار اور عفت و پارسائی میں بے مثال و بے
[1] … مدارج النبوۃ،2/8،شرح الزرقانی علی المواھب ،1/138۔
[2] … شرح الزرقانی علی المواھب،1/136۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع