30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے لہٰذا اے میرے رب ! تو آج میری لاج رکھ لے اوراس دعوت کے کھانوں کا تو عالم غیب سے انتظام فرما۔دعا مانگ کر خالی برتن چولہے پر رکھ دئیےاور ایسا ہی ہوا خالی برتن کھانوں سے بھر گئے۔صحابہ کرام نے جب کھانا کھایا تو کھانےکی خوشبو اورلذت سے حیران ہوگئے ،ہمارے پیارے نبی تو غیب کی خبریں جاننے والے ہیں ،حضور نے صحابہ کو حیرت زدہ دیکھا تو پوچھا :کیا تم جانتے ہو یہ کھانا کہاں سے آیا ،صحابہ کرام نے عرض کی :حضور ہم نہیں جانتے کہ کھانا کہاں سے آیا ہے؟حضور نے فرمایا :یہ کھانا ہم لوگوں کے لئے جنت سے آیا ہے ۔
ہر قدم کے بدلے جہنم سے ہزارآزاد
خاتون جنت ایک بار پر رب کائنات کے حضور سجدہ میں چلی گئیں اور عرض کی :یا اللہ !عثمان غنی نے اپنے محبوب کو گھر بلایا اور ہر قدم پر ایک غلام آزاد کیا تھا ،یا اللہ ! میری خاطر اپنے محبوب کے اتنے قدم جو میرے گھر کی طرف اٹھے ہیں ہر قدم کے بدلے محبوب کی امت کے گناہگاروں کو جہنم سے آزاد فرما دے،بی بی فاطمہ جیسے ہی دعا سے فارغ ہوئیں ،جبریل خوشخبری لے کر حاضر ہوگئے،بارگاہ رسالت میں عرض کی:یا رسول اللہ !خاتون جنت کی دعا بارگاہ الہی میں مقبول ہوگئی ، اللہ پاک نے فرمایا ہے جتنے قدم آپ مولا علی کے گھر کی طرف چل کر آئے ہیں رب نے ہر قدم کے بدلے آپ کی امت کے ایک ایک ہزار گنہگاروں کو جہنم سے آزاد فرما دیا ہے۔ (1)
اہل بیت اطہاراورصحابہ کرام یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ،مال سب کچھ حضور پر قربان کردیا تھا،ان حضرات نے عملی طورپر ہمیں سکھایا ہے کہ حضور کی
[1] … جامع المعجزات (مترجم) ، ص257۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع