30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے خواہش ظاہر کی کاش !ہم بھی نبی پاک کی ایسی تعظیم والی دعوت کرتے اور اپنا سب کچھ نبی پاک پر لوٹاتے۔مولا علی اور خاتون جنت کا صبر بھی اعلی پائے کا تھا،آج ہمارے پاس مال کم ہوجائے یا کبھی کاروبار میں نقصان ہوجائے تو شکایت اور شکوے زبان پر جاری ہوجاتے ہیں ،ایسا مت کیجئے بلکہ صبر اختیار کیجئےاورصبر سیکھنا ہوتو خاتون جنت سے سیکھئے۔جن کے بارے میں حضور نے فرمایا :فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے ۔ (1)بی بی فاطمہ کے گھر کئی کئی دن تک کھانا نہیں پکتا ،فاقوں میں دن گزرتے تھے۔
تسبیح فاطمہ کا تحفہ
تسبیح فاطمہ خاتونِ جنت کا صدقہ ہے آپ کی وجہ سے امت کو یہ تسبیح ملی ہے چنانچہ خاتون جنت اپنے گھر کا کام کاج خود ہی فرماتی تھیں ،اپنے ہاتھوں سےچکی پیستی ،پانی اٹھاکر لاتیں، روٹیاں پکاتیں،جس کی وجہ سے ہاتھ اورجسم پر چھالے پڑجاتے ،مولا علی مشکل نے خاتون جنت سے کہا:حضور کے پاس غلام اورکنیزیں آئی ہیں ،حضور سے کچھ مانگ لو تاکہ وہ تمہارے گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹالیں،بی بی فاطمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں مگر حیا کی وجہ سے کچھ عرض نہ کرسکیں اور واپس آگئیں۔
سرورکائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بی بی فاطمہ کے گھر تشریف لائے اورفرمایا:فاطمہ تم آئی تھیں مگر بنا کچھ کہے واپس چلی گئی ،بی بی فاطمہ نے عرض کی:حضور کام کرتی ہوں اورہاتھوں میں چھالے پڑ جاتے ہیں اورتھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے اگر خدام وکنیز میں سے مجھے بھی عطا ہوجاتا ۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بی بی فاطمہ سے بہت محبت فرماتے تھے ،آپ نے بی بی فاطمہ کی تربیت کرتے ہوئے ارشادفرمایا:فاطمہ اپنے کام اپنے ہاتھ سے کیا
[1] … مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ، باب فضائل فاطمۃ،حدیث:2449،ص1329۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع