30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کامیاب ہوجاتے تھے اوریہ سب انہوں نے کرکے دکھایا ہے۔
آج ہمارے پاس تھوڑے پیسے کم ہوجائیں ،کاروبار ڈاؤن ہوجائے،ڈالر تھوڑا سا نیچے آجائے ،مارکیٹ ٹھنڈی پڑ جائےتو فوراً مزاج خراب ہوجاتا ہے حالانکہ بینک میں کروڑوں اربوں روپے ہوتے ہیں، حضرت ابو بکر صدیق نے تو اپنا سب کچھ قربان کردیا تھا ، گھر کا ایسا صفایا کیا کچھ بھی نہیں چھوڑا حتی کہ کرتے کےبٹن تک راہ خدا میں قربان کردئیے۔ رب کریم کو اپنے محبوب کے عاشق اکبر کی ادا ایسی پسند آئی کہ فرشتوں کو ویسا لباس پہننے کا حکم کردیا ،نبی سے عشق کا صلہ ایسا ملتا ہے کہ خود رب کائنات ابو بکر کی رضا معلوم کرتا ہے۔
دنیا کی انوکھی دعوت
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دعوت کی اوریہ نیت کی کہ میرے گھر تک آنے میں جتنے قدم مبارک اٹھے ہوں گے ہر قدم کے بدلے ایک غلام آزاد کروں گاچنانچہ عثمان غنی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے قدمین مبارک گننا شروع کئے،رسول اللہ نے پوچھا :عثمان !یہ کیا کررہے ہو ؟حضرت عثمان نے عرض کی :میرے ماں باپ آپ پر قربان میری تمنا ہے کہ حضور کے ایک ایک قدم کےبدلے میں آپ کی تعظیم وتکریم کے لیے ایک ایک غلام آزاد کروں بعدا زاں حضرت عثمان غنی نے ایسا ہی کیا اورہر قدم کے بدلے اتنے ہی غلام خرید کر آزاد کئے۔ (1)
مولا علی خواہش
اس دعوت میں مولا علی بھی شریک تھے،آپ اپنے گھر انتہائی افسردہ حالت میں
[1] … جامع المعجزات (مترجم) ، ص257 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع