30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خاندان کا علم ہوگا تو دل و جان سے مزید عزت واحترام بڑھے گا۔
رسول اللہ” قریشی“ ہیں
تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے خاندانِ نبوت میں سبھی حضرات اپنی گوناگوں خصوصیات کی وجہ سے بڑے نامی گرامی ہیں مگر چند ہستیاں ایسی ہیں جو آسمان فضل و کمال پر چاندبن کر چمکے ۔ ان با کمالوں میں سے ”فہر بن مالک“ بھی ہیں ان کا لقب ”قریش“ ہے اور انہی کی اولاد ”قریشی“کہلاتی ہے۔
قریش کہنے کی وجہ
عربی میں ”قریش“ ایک سمندری جانور کا نام ہے،وہ جانور بہت طاقتور ہے اور سمندر کے چھوٹے جانوروں کھا جاتا ہے اور یہ سمندر کے تمام جانوروں پر ہمیشہ حاوی رہتا ہے کبھی بھی پست نہیں ہوتاچونکہ ”فہر بن مالک“اپنی شجاعت،بہادری اور طاقت میں تمام اہل عرب پر غالب رہے اس لئے عرب والے انہیں ”قریش“ کے لقب سے پکارتے تھے۔(1)
نبی پاک کے امتیو! غور کیجئے کہ جان عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے والدین کا سلسلہ نسب ”فہر بن مالک“ سے ملتا ہے ،اسی لئے ماں باپ دونوں کی طرف سے آپ ”قریشی“ کہلاتے ہیں ۔
تاجدار انبیاء ”ہاشمی“ ہیں
سرور انبیاء صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پردادا”ہاشم“تھے، انتہائی بہادر،بے حد سخی، اعلی درجے کے مہمان نواز تھے۔ آپ کی مہمان نوازی کا عالم یہ تھا کہ
[1] … شرح زرقانی علی المواہب ،1/144۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع