30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(Priority)دیکھنی ہے کہ آقا کی تعظیم میں کوئی پس و پیش یا بال برابر بھی کمی نہیں ہوسکتی،ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ رسول پاک کی تعظیم کا مقام و مرتبہ کیا ہے ؟آپ کی تعظیم کس حد تک کرنی ہے ؟چنانچہ حدیث پاک ہے :
لاَ يُؤْمِنُ اَحَدُكُمْ حَتَّى اَكُونَ اَحَبَّ اِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِينَ (1)
تم میں سے کوئی کامل مومن ہو ہی نہیں سکتا ،جب تک میں اس کے نزدیک اس کی اولاد اس کے گھر بار اس کی تمام فیملی سے زیادہ اُسے محبوب نہ ہوجاؤں ۔‘‘
یہ پہلا اور آخری مرتبہ ہے ،جب تاجدار ختم نبوت سے محبت ،عزت ،احترام کی بات آئے گی تو پھرکسی اور کی بات درمیان میں نہیں آئے صرف اور صرف رسول اللہ کی بات ہوگی اوریہی بات ہمیں بریلی کے تاجدار ،عاشقوں کےسردار ،اعلی حضرت امام احمد رضاخان نے سمجھائی ہے:
انہیں جانا انہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
لِلّٰہِ الْحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا
نبی کا احترام صحابہ سے سیکھو
عروہ بن مسعودثقفی کاقیصر وکسری اورحبشہ جیسےبڑے بڑے بادشاہوں کے دربار میں جانا ہوا ،صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے دربار عالی میں حاضری دی حالات کا جائزہ لیا ،صحابہ کرام کو دیکھا،نبی محترم کی زیارت کی،جو باتیں کرنا تھیں وہ کرکے کفار قریش کے پاس واپس آگئے،عروہ بن مسعود نےکہا:
[1] … بخاری،کتاب الایمان ،باب حب الرسول من الایمان ،1/32،حدیث:15۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع