30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محشر میں کئی سال لوگ اس انتظار میں گزار دیں گے کہ حساب وکتاب شروع ہو،لوگ آپس میں مشورہ کریں گے کہ حضرت آدم کے پاس چلتے ہیں وہ ابوالبشر(آدمی کے باپ ) ہیں ، اللہ پاک کی بارگاہ سے سب سے پہلے زمین پر آنے والے نبی ہیں ،لوگ آپ کے پاس آکر عرض کریں گے ،اے آدم!آپ ابوالبشر ہیں ،ہماری شفاعت کیجئے، اللہ کریم کے اس غضب سے ہمیں بچائیے،حضرت آدم علیہ السلام فرمائیں گے ،میں آج تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتا اِذھَبُوا اِلیٰ غَیرِی کسی اور کے پاس جاؤ،اہل محشر باری باری حضرت ابراہیم، حضرت نوح،حضرت موسی اور حضرت عیسی کے پاس جائیں گے ہر نبی یہ ہی فرمائیں گے اِذھَبُوا اِلیٰ غَیرِی کسی اور کے پاس جاؤ، میں آج تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتاہے،لوگ آخر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے عرض کریں گے :آپ ہی ہماری مدد کیجئے کہ ہم کس کے پاس جائیں ؟حضرت عیسی فرمائیں گے: رسول اللہ محمد مصطفیٰ کے پاس جاؤ وہ تمہاری مدد کریں گے۔جب اہل محشر حضور کی بارگاہ میں فریادی بن کر آئیں گے تو حضور فرمائیں گے : اَنَالَھَا میں آج کے دن کے لئے ہوں ،میں تمہاری مدد کروں گا،پھر حضور سجدے میں جائیں گے اور اللہ کریم کی بارگاہ میں شفاعت کریں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا :اے محمد!سر اٹھاؤ،جو مانگو وہ تمہیں دیا جائے گا،شفاعت کرو ، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔(1)
حضور کی شان اور امت کا نسیان
ہمیں احادیث مبارکہ کی روشنی میں معلوم ہوگیا کہ بروز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شفاعت فرمائیں گےمگر قیامت کے دن سب بھول جائیں گے ،تمام انسان میدان
[1] … بخاری،کتا ب التوحید،باب کلام الرب عزوجل یوم القیامۃ،4/578،حدیث:7510 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع