30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اشرف و اعلی تھے یہ ایسی حقیقت تھی جسے پیارے آقا کے بدترین دشمن بھی مانتے تھے،حالانکہ دشمنوں کا کام منفی بات تلاش کرنا ہوتا ہے اور کفار تو ہمیشہ یہی چاہتے تھے کہ ہمیں کوئی ایسی بات ملے جس سے معاذ اللہ حضور کی شان گھٹائی جاسکے مگرخاندانی شرافت و عظمت پر جب بات آئی تو انہوں نے بھی اس چیز کو تسلیم کیا چنانچہ
اسلام قبول کرنے سے پہلے حضرت ابوسفیان نے بادشاہ روم کے بھرے دربار میں اس بات کا اقرار کیا کہ هُوَ فِينَا ذُو نَسَبٍ (1) یعنی ہمارے درمیان وہ ”عالی خاندان“ میں سے ہیں۔
نبی کریم فرماتے ہیں : اللہ پاک نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے”کنانہ“ کو برگزیدہ بنایا اور ”کنانہ“ میں سے ”قریش“ کو چنا اور ”قریش“ میں سے”بنی ہاشم“ کو منتخب فرمایااور”بنی ہاشم“ میں سے مجھ کو چن لیا۔(2)
امام عشق ومحبت اعلیٰ حضرت لکھتے ہیں:
ذات ہوئی انتخاب وصف ہوئے لاجواب
نام ہوا مصطفیٰ تم پہ کروڑوں درود
پیارے اسلامی بھائیو!نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور آپ کے خاندان کے متعلق ہمیں معلومات ہونی چاہئے ،لوگوں کو اپنی خاندانی معلومات بھی تو ہوتی ہے میں فلاں خاندان سے ہوں ،میرے دادا یہ تھے،میرے پردادا ”وہ“ تھے ،پورے خاندان کی تفصیل ہوتی ہے تو جس نبی کا کلمہ پڑھا ہے ان کا بھی نسب نامہ معلوم ہونا چاہئے ،ان کے
[1] … بخاری،کتاب بدء الوحی،1/10،حدیث:7۔
[2] … مسلم، کتاب الفضائل ، باب فضل نسب النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،ص1249،حدیث:2276۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع