30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آسمان کی طرف رُخ کرنا ہم دیکھ رہے ہیں۔“
فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا (پ:2،بقرہ:144)
ترجمہ کنزُ العِرفان : تو ضرور ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس میں تمہاری خوشی ہے۔
اللہ اکبر! یہ نہیں کہا کہ تمہیں قبلے کی طرف پھیر دیں گے بلکہ فرمایا :” اس قبلے کی طرف پھیر دیں گے جس میں تمہاری خوشی ہے۔‘‘
فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ (پ:2،بقرہ:144)
ترجمہ کنزُ العِرفان : تو ابھی اپناچہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر دو۔
اسی لئے ہم کہتے ہیں:
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم خدا چاہتا ہے رضائے محمد
سبحان اللہ ! مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تفسیر میں ارشاد فرماتے ہیں :
تمام لوگ قانون کے پابند ہوتے ہیں اور قانون مرضی محبوب کا منتظر ہوتاہے۔ کعبے کو حضور علیہ السلام سے یہ عزت ملی کہ وہ تاقیامت سارے مسلمانوں کا سجدہ گاہ بن گیا انہی کی مرضی نے کعبہ کوقیامت تک کے لئے قبلہ بنایا۔(1)
آپ کا چاہا رب کا چاہا رب کا چاہا آپ کا چاہا
رب سے ایسی چاہت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
رب کے پیارے راج دلارے ہم ہیں تمہارے تم ہو ہمارے
[1] … تفسیر نعیمی،2/33۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع