30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے روضہ انور پر ایک دن میں 1لاکھ 40ہزار فرشتے حاضری دیتے ہیں ،ایک مہینے میں 42لاکھ اور ایک سال میں 5کروڑ 4لاکھ فرشتے حاضر ی دیتے ہیں ، اب اندازہ لگائیے 1400سال میں کتنے فرشتوں نے حاضری دی؟ اور قیامت تک کتنے فرشتے حاضر ہوں گے ؟اوریہ سارے فرشتے نبی پاک پر درود بھیجتے ہیں ۔
یَارَسُوْلَ اللهِ اُنظُرْ حَالَنَا
ابتدائے اسلام کے دور میں حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم صحابہ کو اسلامی احکام بیان فرماتے،صحابہ کرام کو کوئی بات دوبارہ پوچھنی ہوتی تو عرض کرتے”راعنا یارسول اللہ “ یارسول !ہماری رعایت کیجئے،اگر آج کسی کو کوئی بات دوبارہ پوچھنی ہو تو وہ اردو میں کہتا ہے :”دوبارہ ارشاد فرمادیجئے “یا انگریزی میںRepeat، Perdan please,come again کہتاہے،صحابہ کرام کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی اس مجلس میں آجاتے تھے،لفظ ”راعنا “ بظاہر اچھا ہے لیکن یہودیوں کی زبان میں بے ادبی کا مطلب بنتا تھا۔یہودی جان بوجھ کر ”راعنا“بولتے تھے۔
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کی زبان سے جب سنا تو جلال میں آگئے چونکہ آپ یہودیوں کی زبان سے واقف تھے،یہودیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا:”اب کسی نے راعنا کہا تو اس کا سرقلم کردوں گا۔“یہودیوں نے جواباً کہا:مسلمان بھی تو ”راعنا “کہتے ہیں ،یہودیوں کا جواب سن کر آپ رنجیدہ ہوگئے ،حضور کی بارگاہ میں آنے سے پہلے قرآن کی آیت نازل ہوگئی ،جس میں درباررسالت کا ادب سکھایا گیا ، سورہ بقرہ پارہ 1،آیت نمبر 104 میں اللہ پاک ارشادفرماتا ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع