30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَاَجْمَلُ مِنْكَ لَمْ تَلِدِ النِّسَآءُ
حضور آپ جیسا حَسِین وجمیل کسی ماں نے جنا ہی نہیں ہے
خُلِقْتَ مُبَرَّأً مِّنْ کُلِ عَیْبٍ
حضور اللہ نے آپ کو تمام عیبوں سے پاک پیدا فرمایا
کَاَنَّكَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ
حضور آپ کو اللہ نے ایسا بنایا ہے جیسا آپ چاہتے تھے
حضرت حسان بن ثابت کے عربی شعر وَاَحْسَنُ مِنْكَ لَمْ تَرَ قَطُّ عَیْنِیْ (حضور آپ جیسا حسین میری آنکھ نے دیکھا ہی نہیں ہے) وَاَجْمَلُ مِنْكَ لَمْ تَلِدِ النِّسَآءُ (حضور آپ جیسا حَسِین وجمیل کسی ماں نے جنا ہی نہیں ہے) کو اردو میں کوئی یوں بیان کرے
جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی
گویا آپ کے شعر کی ترجمانی ہورہی ہے ،اسی طرح خُلِقْتَ مُبَرَّأً مِّنْ کُلِ عَیْبٍ ( حضور اللہ نے آپ کو تمام عیبوں سے پاک پیدا فرمایا)کو حسان الہند مولانا احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اپنے انداز میں یوں فرماتے ہیں :
وہ کمال حسنِ حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
سننے اور پڑھنے والے کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے حضرت حسان کی شاعری کی شرح ہورہی ہے،حضرت حسان کی نعت کا اگلاشعر کَاَنَّكَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ ( حضور آپ کو اللہ نے ایسا بنایا ہے جیسا آپ چاہتے تھے)جسے امام عشق ومحبت نے اپنے انداز میں یوں بیان کیا :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع