30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
درود پاک کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درود پڑھ کرآراستہ کرو کہ تمہارا مجھ پر درود پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہ عَلٰی مُحَمَّد
جو نبی پاک کی محفلِ میلاد میں شرکت کرتے ہیں وہ خوش نصیب ہوتے ہیں کیونکہ
محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں
آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں
محفلِ میلاد کے لئے ہزاروں لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے مگر اس میں مخصوص لوگ آتے ہیں گویا کہ وہ نصیب والے ہوتے ہیں جو ایسی محفل میں آتے ہیں ،شاعر کہتا ہے :
وہ لوگ خدا شاہد قسمت کے سکندر ہیں
جو سرور عالم کا میلاد مناتے ہیں
آقا کی ثناء خوانی دراصل عبادت ہے
ہم نعت کی صورت میں قرآن سناتے ہیں
[1] … فردوس الاخبار،1/422،حدیث:3149۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع