30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی پہچان مشکل مت بنائیے
آج کل کے نوجوانوں کو دیکھ کر انسان سوچ میں پڑجاتا ہے کہ مسلم ہے یا غیر مسلم کیونکہ اوپر سے لے کر نیچے تک مسلمانوں والی کوئی چیز نہیں ہوتی ،نہ چہرہ مسلمانوں والا اور نہ ہی لباس ۔گفتگو میں بھی مسلمانوں والا عنصر ” ان شاء اللہ “ ،” ماشاء اللہ “ ،”سلام و دعا“ کچھ بھی شامل نہیں ہوتا۔ بس ابے تبے،گالم گلوچ توتکاڑہوتی ہے،گھر میں کوئی مسلمانوں والی چیز یا تصویر نظر آجائے ،مگر وہاں فلم ایکٹر کی تصاویر نظر آتی ہیں ۔آج کا ماڈرن نوجوان کے مسلمان ہونے کا صرف نام سے معلوم ہوتا ہے ۔خدارا!اپنی ایسی پہچان مت بنائیے بلکہ ایسی پہچان بنائیے دور سے دیکھ کر لوگ بتادیں کہ یہ نبی کا امتی ہے۔
فنا اتنا تو ہوجاؤں میں تیری ذات عالی میں
جو مجھ کو دیکھ لے اس کو ترا دیدار ہوجائے
کوشش کیجئے کہ ہماری باتیں بتائیں ،ہمارا انداز بتائے ،ہماری سچائی بتائے ،ہمارا کاروبار بتائے کہ ہم کس کے امتی ہیں ۔دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بہت ساری باتیں بتائی اور سکھائی جاتی ہیں ،مدنی چینل پر بیانات سنیں گے تو ان شاء اللہ اپنے اندر تبدیلی محسوس کریں ۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاٰمِیْن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع