30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گا۔محبت کا صرف زبانی دعوی نہیں ہونا چاہئے بلکہ عمل سے بھی محبت کا اظہار ہونا چاہئے، حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:
قُرَّۃُ عَینَیَّ فِی الصَّلَاۃِ (1) ’’نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔‘‘محبت کادعوی کرنے والی کی نمازیں قضا ہورہی ہیں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا (2) ’’ جس نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا وہ ہم سے نہیں ۔ ‘‘موقع ملتے ہی دھوکا دیدیتے ہیں۔
آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حرام روزی سے منع فرمایا ہے مال بنانے کے چکر میں حرام طریقے اپنالئے۔
حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمیں سچ کی تعلیم دیں اور محبت کا دعوی کرنے والا جھوٹ پر جھوٹ بولے۔
نبی سے سچی محبت کیجئے
انسان جس سے محبت کرتا ہے اسے کسی کوبتانے کی ضرورت نہیں پڑتی لوگوں کو خود ہی پتا چل جاتا ہے مثلاًایک شخص ہر وقت اپنے بچے کی باتیں کرتا ہے میرا بیٹا ایسا ہے،میرا بیٹا پیارا ہے ،میرا بیٹا یوں کرتا ہےاس کی باتوں سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ اپنے بچے سے پیار کرتا ہے۔لہٰذانبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ایسی محبت کیجئے کہ لوگوں کو خود معلوم ہوجائے کہ یہ نبی کا عاشق ہے،ستھرا کردار،پیاری گفتار،سنت کے مطابق لباس ، میرا سراپا بتادے کہ میں نبی کا امتی ہوں۔
[1] … سنن نسائی، ص2307،حدیث:3392۔
[2] … مسلم،کتاب الایمان، باب قول النبی ۔۔۔الخ ،ص65،حدیث:101۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع