30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوچکے ہیں ۔ اﷲ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں مذہبِ مہذَّب اہلسنّت پر استقامت نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
اس نشانی کے جو سگ ہیں نہیں مارے جاتے
حشرتک میرے گلے میں رہے پٹا تیرا
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
جَڑانوالہ(پنجاب ،پاکستان)کے ایک مَدنی اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ ایک دن اچانک میری آواز بند ہوگئی جس کی وجہ سے بولناتودرکنار رونے کی آواز بھی نہیں نکلتی تھی۔میں ایک گونگے شخص کی طرح ہوکررہ گیا۔ مرکزالاولیاء (لاہور) اور دیگر شہروں میں بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھایامگر میرا مرض کسی کی سمجھ میں نہ آیا۔ ڈاکٹرمختلف دوائیں دیتے اورکچھ دن بعدجواب دے دیتے۔ آوازبندہونے کے 13 ویں دن میں نے ایک دستی مکتوب اپنے پیرومرشد پندرھویں صدی ہجری کی عظیم علمی ورُوحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت ،بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں بھیجا۔جس میں اپنی بیماری کا حال لکھ کر نظرِ کرم کی درخواست کی گئی تھی ۔ غالباًبدھ کے روزمکتوب شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں پہنچ گیا۔جمعرات کومیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہوا ۔بعدِ اجتماع ایک اسلامی بھائی سے ملاقات کے دوران مجھے اپنے دل میں تھوڑا درد محسوس ہوا تومیں ایک کونے میں جاکر بیٹھ گیا۔اچانک میں نے دیکھا کہ میرے سامنے شیخِ طریقت ،امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتشریف فرماہیں ،آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے خوشبوؤں کی لپٹیں آرہی ہیں ۔ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مجھے مسکراکرسینے سے لگایا، تسلی دی اور چاروں قُل شریف پڑھ کر مجھ پر دَم فرمایا،پھر فرمایا :’’کہئے، مدینہ!‘‘ میں نے حکمِ مُرشِد پر’’ مدینہ‘‘ کہا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میری آوازکھل گئی ۔امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ایک اسلامی بھائی کے نام یہ پیغام بھی دیا کہ میرے گھرجاکرچاروں قُل شریف پڑھ کرپانی پردم کریں اور چاروں کونوں میں چھڑک دیں ۔میں ’’مدینہ ،مدینہ‘‘ کہتا ہوا اسلامی بھائیوں کی طرف متوجہ ہوا۔وہ مجھے بولتادیکھ کر حیرانگی کے ساتھ میرے گرد جمع ہوگئے۔ میں نے سب کو بتایا ابھی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتشریف لائے تھے۔وہ میٹھے مُرشِد کی آمد کا سن کر جھوم اُٹھے۔یوں میرے پیر ومرشد نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عطا سے باب المدینہ (کراچی)سے روحانی طور پر تشریف لاکر میرے مرض کا علاج فرمادیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اب میں بالکل نارمل ہوں ۔
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ،ان شآء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا
غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوا، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کو یا کسی عزیز کو حیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُور ہوئی، یا مرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قَبْض ہوئی، مرحوم کو اچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے آفات و بَلِیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کردیجئے اورایک صفحے پَر واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتیپر بھجوا کر اِحسان فرمائیے’’ مَحلہ سودا گران، پُرانی سبزی منڈی(بابُ المدینہ ) کراچی عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ، ’’شعبہ امیرِ اَہلسنّت( دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘ ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع