دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bay Qasoor Ki Madad | بے قصور کی مدد

book_icon
بے قصور کی مدد

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو   اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(9) مَدَنی کو دیدارِامیرِ اہلسنّت ہوگیا

        بابُ المدینہ (کراچی) کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے سند یافتہ عالم مَدَنی کہلاتے ہیں ) نے بتایا کہ مریم مسجد میں مَدَنی قافِلہ ٹھہرا ہوا تھا۔ شرکائِ قافلہ میں سے ایک اسلامی بھائی عرصۂ دراز سے آسیب زدہ تھے۔وہ جِنّ انہیں تنگ کرنے لگا۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی بِنا پر سارا مَدَنی قافِلہ پریشان ہورہا تھا۔اس مَدَنی اسلامی بھائی نے بُلند آوازسے جُونہی  منظوم شَجَرۂ عالیّہ قادِرِیّہ رَضَوِیّہ عطاّرِیّہ پڑھنا شروع کیاتو جس اسلامی بھائی پر جِنّ تھا وہ چیخنے لگے اور اِدھر ُادھر ہاتھ پائوں مارنے لگے۔ مگرپڑھنے والے نے شجرۂ عالِیہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی بَرَکت سے ان کی حالت بہتر ہونے لگی۔شجرۂ عالِیہ پڑھنے والے مَدَنی اسلامی بھائی کا حَلَفِیہ بیان ہے کہ میں نے دیکھا کہ قبلہ شیخِ طریقتامیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ہاتھ مبارک میں ’’عصا‘‘ہے اورآپ کے آگے آگے ایک عجیبُ الخلقت شخص یعنی ستانے والا جِنّ بدحواسی کے عالم میں بھاگ رہا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ جِنّ مسجد سے باہَر نکل کر بھاگ گیا اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اُ س اسلامی بھائی کی طبیعت سنبھل گئی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (10) اجتماع میں شرکت کی دعوت

                         ایبٹ آباد(صوبہ سرحد )میں دعوتِ اسلامی کے تحت دس دن کا سنّتوں بھرا اجتماعی اعتکاف ہوا ۔ اس میں شریک ہونے والے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح تحریر دی کہ دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میرا تعلق بدمذہبوں کی ایک تنظیم سے تھا ۔ ان لوگوں کی ناپاک صحبت نے مجھے بے حد متعصب بنادیا تھا ،چنانچہ میں صحیح العقیدہ عاشقانِ رسول سے سخت نفرت کرنے لگابالخصوص سبز عما مے والے مبلغینِ دعوت ِاسلامی سے شدیدبغض وعناد رکھتا تھا ۔ میرے ذہن میں یہ بات بٹھا دی گئی تھی کہ یہ لوگ (معاذاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ )مسلمان نہیں بلکہ پکے مشرک ہیں ۔ میں اپنی غلط فہمی اوربدعقیدہ لوگوں کے اُکسانے کی بنا پربہت سے بے قصور مسلمانوں کونہ صرف تنگ کیا کرتا بلکہ موقع پاکر فائرنگ کرنے سے بھی گریزنہ کرتا۔جبکہ میری اپنی عملی حالت ناگفتہ بہ تھی،بہت سارے گناہوں کے ساتھ ساتھ میں شراب نوشی کابھی عادی تھا۔

            1996ء کی بات ہے کہ ایک رات میں نے خواب میں ایک بُزُرگ کی زیارت کی ۔ان کا چہرہ بہت نورانی تھا اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجا ہوا تھا۔انہوں نے مجھے کچھ یوں ارشاد فرمایا: ’’تم جن لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہو یہ لوگ صحیح نہیں ، ان سے ہروقت بچو ورنہ برباد ہو جاؤگے۔‘‘ مزید فرمایاکہ ’’تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور آئیے گا۔‘‘میں نے اپنی تنظیم کے بڑوں کوجب یہ خواب سنایا تو (معاذاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ) انہوں نے اس کوشیطانی چکرکہہ کرٹال دیا۔میں اپناسامنہ لے کرلوٹ آیا۔دوسرے دن پھروہی بزرگ میرے خواب میں تشریف لائے اور مجھے دوبارہ سمجھایا اور دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کی ایک بار پھردعوت دی (جو چند دنوں بعد مدینۃ الاولیاء (ملتان) میں ہونے والاتھا)۔اب میرا دل کچھ کچھ دعوتِ اسلامی کی طرف مائل ہونے لگا ۔

                                                تیسرے دن ایک حیرت انگیز معاملہ ہوا،میں گھر کے صحن میں بیٹھا تھا کہ اچانک وہی سبز عمامے والے بزرگ دن کے وقت عین بیداری کے عالَم میں مسکراتے ہوئے تشریف لے آئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ان کی تشریف آوری کا منظر میرے گھر والوں نے بھی دیکھا ۔ سبزعمامے والے بزرگ کے چلے جانے کے بعد گھر والے مجھ سے کہنے لگے :’’ تم نے اِن لوگوں سے کیوں تعلقات رکھے ہوئے ہیں ؟‘‘ میں نے بتایا:’’ یہ خواب والے بزرگ ہیں ،مجھے اجتماع کی دعوت دینے آئے تھے، میں نے اِرادہ کرلیا ہے کہ اب میں دعوت ِاسلامی کے اجتماع میں ضرور جاؤں گا۔‘‘میرا یہ کہنا جلتی پر تیل کا کام کرگیا ۔ گھر والوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور مجھے میرے ارادے سے ہرطرح باز رکھنے کی کوشش کی مگر میں ثابت قدم رہا ۔ جب انہیں یقین ہو گیاکہ اب میں رُکنے والانہیں توانہوں نے مجھے جان سے ماردینے کی بھی دھمکی دی ، میں اس وقت تو خاموش ہوگیا لیکن خفیہ طور پر اجتماع میں جانے کی تیاری جاری رکھی۔ ایک دن جب میں زادِ سفر لے کر اجتماع میں جانے کے لئے گھر سے نکلنے لگا تو میرے والد اور چچانے مجھے گھیرلیااورمارتے ہوئے لے جاکر کمرے میں بند کردیا ۔ کھانا وغیرہ بھی وہیں دے دیا جاتا ۔دوسرے روز رات کم و بیش 12:30بجے مجھے بہت غصہ آیا اورمیں نے دروازے پر لاتیں مارناشروع کردیں جس سے دروازہ کھل گیا۔ میں نے سامان اٹھا یااور وہاں سے چل دیا ۔اس مرتبہ کسی کوروکنے کی ہمت نہ ہوئی ۔سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے میں اجتماع گاہ میں پہنچ ہی گیا۔جب میں نے یہ اِعلان سناکہ ابھی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت،بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال  محمد الیاس عطار قادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسنّتوں بھرابیان فرمائیں گے تو میں شدید رش کے باوجودمنچ (یعنی اسٹیج)کی طرف چلاگیا۔جب شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیان کیلئے منچ پر تشریف لائے تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ یہ تووہی بزرگ ہیں کہ جنہوں نے مجھے پہلے خواب پھربیداری میں تشریف لاکر سمجھایااور اِجتماع کی دعوت بھی دی تھی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں نے اسی وقت بدعقیدگی اوراپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مرید ہوکر غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی غلامی کا پٹہ بھی گلے میں ڈال لیااور عطّاری ہوگیا۔ مجھے دعوت ِاسلامی کے مَدَنی ماحول اور شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دامن سے وابستہ ہونے کے بعد دنیا اور آخرت کی بے شُماربرکتیں ملی ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  میرے نانا بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن