دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bay Qasoor Ki Madad | بے قصور کی مدد

book_icon
بے قصور کی مدد

سوچا :’’کاش!میں بھی اپنے پیرو مرشد کو اپنے گھر میں لا سکتا ، ان کی خدمت کرتا ، صحبت پاتا،مگر میرے ایسے نصیب کہاں !‘‘یہ سوچتے سوچتے میں گھر میں داخل ہو ا اوراپنے کمرے میں پہنچ کردروازہ بند کیا اور اپنے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو یاد کر کے رونے لگا ۔ میں آنکھیں بند کئے میٹھے مُرشد کی خدمت میں استغاثے میں مشغول تھا ۔اچانک مجھے کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوا ۔ میں نے آنکھیں کھولیں تو ایک لمحے کے لئے مجھے یقین نہ آیا کہ پیر ومرشد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمیرے سامنے تشریف فرما تھے ۔ میں نے اپنی آنکھیں مَلناشروع کردیں کہ کہیں خواب تو نہیں دیکھ رہا ،مگر یہ حقیقت تھی۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے لبوں پر مسکراہٹ تھی۔ فرمانے لگے ’’دیکھو میں تمھارے گھر آگیا۔‘‘ میں اپنے مُرشد کی زیارت میں اتنا کھو گیا کہ کچھ عرض بھی نہ کر سکا اور دیکھتے ہی دیکھتے پیرو مرشد واپس تشریف لے گئے۔میں اپنی کیفیت کما حقہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   پوری زندگی پیرو مرشد کی اطاعت کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔

اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو    اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(6) وقتِ نزع دیدارِ مُرشِد ہو گیا  

      ٹنڈو جام  (باب الاسلام سندھ ) کے مبلغِ دعوتِ اسلامی افتخار احمد عطاری ماحول سے وابستگی سے پہلے بَہُت زیادہ ماڈرن تھے، خوش نصیبی سے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول میسر آگیا، سنّتوں کے عامل مبلغین کی صحبت اورامیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کی برکت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لگے۔مَدَنی ماحول سے وابستگی کے کچھ ہی عرصے بعد شوال المکرم میں ایک رات نمازِ عشاء پڑھ کر فارغ ہوئے تو اچانک سینے میں درْدمَحسوس ہوا، جو بڑھتا ہی چلاگیا، ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا ، دوا سے کچھ افاقہ ہوا،مگر پھر اچانک بلند آواز سیکَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِ لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُول اللہلٰ ٰہکاوِرْدشروع کردیا،انکے صاحبزادے محمد عمیر عطاری نے اس طرح اچانککَلِمَۂ طَیِّبہ کا وِرد شروع کرنے کی وجہ دریافت کی ؟ انہوں نے فرمایا:’’بیٹا سامنے دیکھو میرے پیرومرشِد امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کَلِمَۂ طَیِّبہپڑھنے کی تلقین فرمارہے ہیں ۔‘‘یہ کہہ کر دوبارہ بلند آواز سے کَلِمَۂ طَیِّبہپڑھنا شروع کردیااور اسی طرح  اِ لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُول اللہل کا وِرد کرتے کرتے ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی ۔انکے صاحبزادے کا بیان ہے کہ وفات سے پہلے بعدِ نمازِ مغرب ابا جان نے فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ بھی پُر کیا تھا۔اللّٰہ     عَزَّ وَجَلَّ  کی  اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو                                               اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

    (7) بلند پہاڑ پر دیدارِ امیرِ اہلسنّت

                        گلگت(صوبہ سرحد) میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ہم عشا کی نمازکے بعد پہاڑ پر موجودآبادی میں بیان کرنے کے بعد گھپ اندھیرے میں کم وبیش پون گھنٹہ پیدل سفر کے بعد جب اپنی قیام گاہ پہنچے توکوٹ عطاری(کوٹری،باب الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی ( جن کودَمہ کامرض تھا، بلندی پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان کی تکلیف میں مزیداضافہ ہوگیا مگر وہ ایسے صابر تھے کہ کسی نے ان کی زبان سے شکوہ نہیں سنا ) ،و ہ بتانے لگے کہ میں نے راستے میں ایک سفید روشنی دیکھی جس میں واضح طورشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا چہرہ مبارک نظر آرہا تھا۔ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہشرکائے قافلہ کو دیکھ کر مسکرارہے تھے ۔

(8) دوبارہ دیدارِ امیرِ اہلسنّت

                                                 دوسرے سال عاشقانِ رسول کا ایک اور مَدَنی قافلہ گلگت کے اسی علاقے میں پہنچا ۔ جب عاشقانِ رسول ایک رات ٹھیک اُسی جگہ سے گزرنے لگے تو راہنما اسلامی بھائی نے انہیں  مخاطب کرکے کہا ’’یہ وہ جگہ ہے جہاں ایک اسلامی بھائی نے بیداری کے عالم میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زیارت کی تھی۔‘‘ یہ سن کر ایک اسلامی بھائی (جنہوں نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو ابھی تک دیکھا نہیں تھا) پر عجیب کیفیت طاری ہو گئی ۔ ایک اور اسلامی بھائی( جو خاصے طاقت ور تھے )نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی مگر وہ یکدم گھومے اور اپنا ہاتھ چھڑاتے ہوئے چیخ چیخ کرکہنے لگے ’’یہ رہے امیرِ اَہلسنّت، یہ رہے امیرِ اَہلسنّت ۔‘‘اس اسلامی بھائی کااتناکہناتھاکہ شرکائے قافلہ کی بے قرار نگاہیں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو تلاش کرنے لگیں ۔کچھ اسلامی بھائی امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی منقبت پڑھنے لگے ۔وہ اسلامی بھائی جنہوں نے سر کی آنکھوں سے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زِیارت کی تھی، اُن پر وارفتگی کا عالم طاری تھا۔بڑی مشکلوں سے ان کو سنبھالتے ہوئے قیام گاہ پہنچے ۔ کافی دیربعد جب ان اسلامی بھائی کی حالت کچھ سنبھلی تو انہوں نے روتے ہوئے بتایاکہ کسی نے میراہاتھ پکڑ کر گھمایااور میرے کان میں آواز آئی کہ’’ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زِیارت کرلو۔‘‘پھر میں نے دیکھا کہ اچانک روشنی ہوگئی اورایک نورانی چہرے والے بزرگ مسکراتے ہوئے فرما رہے ہیں ’’دیوانو ! کہاں جارہے ہو! میں تمہیں دیکھ رہا ہوں ۔ ‘ ‘ حالانکہ ان دنوں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مرکز الاولیاء(لاہور) میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کے لئے قیام پذیر تھے۔ جب مَدَنی قافلہ واپس دیارِ داتاگنج بخش رحمۃاﷲعلیہ پہنچا اور شرکائے قافلہ شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تووہ اسلامی بھائی روتے ہوئے یہ کہہ کر امیرِ ِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قدموں میں گر پڑے کہ  یہی تو وہ بزرگ ہیں ، جن کاجلوہ مجھے بیداری کے عالم میں گلگت کے پہاڑوں میں دکھایا گیاتھا۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن