30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ جب اعتکاف کے اختتام پر چاند رات کو شیخِ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی والدۂ محترمہ کی قبر (جو قبرستان کے دروازے کے پاس ہی ہے)پرفاتحہ خوانی کیلئے حاضرہوا تومیں یہ دیکھ کر حیران رہ گیاکہ قبرستان کے اندرونی حصے سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے مخصوص انداز میں نگاہیں جھکائے باہر کی جانب تشریف لا رہے ہیں ۔ میں نے آگے بڑھ کرسلام و دست بوسی کے بعد عرض کی:’’ حضور! آپ یہاں !‘‘امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مسکراکر ارشاد فرمایا’’ایک اسلامی بھائی کو جن نے پکڑ لیا تھا اُسے چھڑانے آیا تھا ۔‘‘ اتنافرمانے کے بعد آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہدوبارہ اسی راستے سے قبرستان کے اندرونی حصے کی طرف تشریف لے گئے۔ فاتحہ خوانی کرنے کے بعد جب میں قبرستان سے واپس آنے لگا تو کچھ اور اسلامی بھائی بھی فاتحہ خوانی کیلئے آپہنچے۔میں نے ان کو بتایا کہ قبرستان میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتشریف لائے ہوئے ہیں ،آپ لوگ بھی ملاقات کرلیں ۔یہ سنتے ہی تمام اسلامی بھائی امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دیداراور ملاقات سے فیضیاب ہونے کے لیے اُسی جانب چل پڑے جدھرآپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتشریف لے گئے تھے۔مگر قبرستان میں کافی دیرتک تلاش کرنے کے باوجود امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہدکھائی نہ دئیے۔ بعد میں معلومات کرنے پرپتہ چلا کہ جس وقت میری امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے قبرستان میں ملاقات ہوئی تھی،ٹھیک اسی وقت آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہدعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز مسجدگلزارِحبیب میں عام ملاقات فرمارہے تھے ۔اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(4) مَدَنی قافلے کے مُسافر پر کرم
باب المدینہ (کراچی)کے اِنہی اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ میں دعوتِ اسلامی کے سنتّوں کی تربیت کے مَدَنی قافلے میں سفر کی غرض سے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ پہنچا۔مَدَنی تربیت گاہ والوں نے مجھے ہاتھوں ہاتھ لیااورخیرخواہی کے بعد ہمارے مَدَنی قافلے کوگَوَادَرشہر کی ایک جامع مسجدکارُوٹ دے کردعاؤں کے ساتھ روانہ کردیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ
عَزَّ وَجَلَّ ہمارامَدَنی قافلہ بخیروعافیت مطلوبہ مسجدمیں پہنچ گیا۔طویل سفرکی وجہ سے ہم بہت تھکے ہوئے تھے۔وہ رات شبِ معراج (یعنی ۲۷ رجب المرجب)تھی ۔ہم نے اجتماعِ ذکرونعت میں شرکت کی اور تقریباً ساڑھے گیارہ بجے تمام شرکائے قافلہ سونے کے لئے لیٹ گئے ۔ مگرمجھے نیند نہیں آرہی تھی کیونکہ پیرومُرشِد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی یاد میرے دل کو بے قرار کر رہی تھی کہ باب المدینہ میں شبِ معراج شریف کا عظیم الشّان اجتماعِ ذکرونعت جاری ہوگا ۔وہاں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہدیدار کے پیاسوں کو شربتِ دیدار پلا رہے ہوں اور ہم یہاں اتنی دُور پڑے ہوئے ہیں ۔ پھر جی میں آئی کہ ہمارے مُرشِد کی خوشی اسی میں ہے ہم مَدَنی قافلوں میں سفر کریں ۔ اسی طرح تصوّر مُرشد باندھتا ہوا بالآخرمیں بھی نیندکی آغوش میں جا پہنچا۔رات کم وبیش3بجے کسی نے مجھے جگایا۔جونہی میں نے آنکھیں کھولیں تو یہ دیکھ کرحیران رہ گیاکہ میرے سامنے شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت،حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکھڑے مُسکرا رہے تھے ۔ میں حسبِ عادت آپ کی تعظیم کے لئے کھڑا ہوگیا ۔ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا:’’ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!‘‘ میں نے سلام کا جواب دیا اور عرض کی: ’’پیارے باپا جان! آپ یہاں !‘‘ارشاد فرمایا :’’ آپ مجھے یاد کررہے تھے، اس لئے چلا آیا۔‘‘کچھ دیرتک آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمجھے اپنے ملفوظات سے نوازتے رہے پھر میں نے عرض کی:’’ حضور!آپ کے لئے چائے بنا ؤں ؟‘‘ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا:’’ بنالو ۔‘‘میں چائے بنانے لگااور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہذِکرودُرُود میں مشغول ہو گئے۔ میں نے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں چائے پیش کی۔ان سے تھوڑی سی چائے لے کر میں نے بھی بطورِ تبرک پی۔ پھر عرض کی :’’ حضور !دیگر اسلامی بھائیوں کوبھی جگادوں ؟ ‘‘فرمایا : ’’رہنے دو ان کی نیند خراب ہوگی، اب میں چلتا ہوں ،سب کو میرا سلام کہنا۔‘‘ یہ فرماکر آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہواپس تشریف لے گئے۔
کس گلستاں کو نہیں فصلِ بہاری سے نیاز
کون سے سلسلے میں فیض نہ آیا تیرا
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مصطفی آباد (رائے ونڈ،پنجاب ،پاکستان ) کے مقیم دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کے بیان کالُبِ لباب ہے کہ مجھے اپنے پیر و مرشد شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت ،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں حاضری کا بہت عرصے سے اشتیاق تھا۔مگر اپنی گھریلو مصروفیات کے باعث باب المدینہ (کراچی) جانے کی ترکیب نہیں بن پارہی تھی۔ ۱۴۲۶ھ، 2005ء کی بات ہے کہ میں اپنے محلے میں ایک گلی سے گزر رہا تھا۔ دیکھا کہ سامنے سے چند لوگ اپنے پیرو مرشد کے ساتھ آرہے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پیر صاحب اپنے ایک مُرید کے گھر میں داخل ہو گئے۔مُرید کے گھر مُرشِد کی آمد کا یہ منظر دیکھ کر مجھے بے اختیار اپنے پیر ومرشد امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی یادآگئی ۔ میں نے دل میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع