30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صبح جب S.H.O صاحب آئے تو انہوں نے مجھے اپنے آفس میں بلوایا،میں ایک بار پھر ڈرنے لگاکہ پتا نہیں اب میرے ساتھ کیا ہو گا، شاید رات پولیس والوں نے ان سے میری شکایت کردی ہے۔لرزتے کانپتے جب S.H.O صاحبکے پاس پہنچا تو انہوں نے مجھے اپنے قریب کرسی پر بٹھایااور خلافِ توقع کہنے لگے:’’ گھبراؤمت! آؤ میرے ساتھ ناشتہ کرو۔‘‘میں حیران تھاکہ یہ کیا ماجراہے؟ کل تک جولوگ تشدد کرنے پر تُلے ہوئے تھے ،آج ایسی خیر خواہی کہ ناشتے کی دعوت دے رہے ہیں !خیرمیں نے چاروناچار ناشتہ کیا۔ ناشتے کے بعد S.H.O صاحب نے کہا:’’ایک بات پوچھوں ، سچ سچ بتاؤگے؟‘‘ میں نے کہا:’’ پوچھئے!‘‘کہنے لگے:’’ یہ بتاؤ کہ رات کمرے میں تمہارے پاس جو بُزُرگ تشریف لائے تھے، وہ کون تھے؟‘‘ یہ سن کر میرا دل بھر آیا اور بیداری کے عالم میں زیارتِ عطّارکا رُوح پرور منظر یاد کر کے میری آنکھیں بھیگ گئیں ۔S.H.O نے میری حالت دیکھی تو تسلی دیتے ہوئے کہنے لگے:’’آپ پریشان مت ہوں ، دراصل مجھے پولیس والوں نے بتایاہے کہ جب وہ مزید تفتیش کے لئے آپ کے کمرے کی طرف گئے تو وہاں سفید روشنی پھیلی ہوئی تھی اور ایک بُزُرگ بھی وہاں موجود تھے جو آپ سے کچھ فرمارہے تھے۔ اُن کو دیکھ کر اِن پولیس والوں پر ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ وہ تفتیش کرنے کے بجائے ڈر کرواپس ہولئے،مجھے بتائیے کہ یہ سب کیا تھا؟ ‘‘میں نے ایک سرد آہ کھینچی، اپنے آنسو پونچھے اور S.H.O صاحب کو بتایاکہ وہ میرے پیرومرشدشیخِ طریقت، امیر اہلسنّت، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتھے۔ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر ہیں ۔اِن کا گھر باب المدینہ (کراچی) میں ہے۔ S.H.O صاحب رات والے واقعہ سے پہلے ہی متأثر ہوچکے تھے۔ جب میں نے مزید امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا مختصر تعارف کروایا تو انہوں نے بڑی عقیدت کے ساتھ امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات کی خواہش ظاہرکی۔اُنہوں نے مجھے ہر ممکنہ تعاون کا بھی یقین دلایا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت کی بیداری کے عالم میں آمد کی برکت سے مجھ پر ذرّہ برابربھی تشدد نہیں ہوا ۔ دورانِ تفتیش میرا بے قصور ہونا بھی ثابت ہوگیا اورکچھ ہی عرصہ بعد مجھے باعزت رہائی مل گئی۔
عرضِ اَحوال کی پیاسوں میں کہاں تاب مگر
آنکھیں اے اَبر کرم تکتی ہیں رَستہ تیرا
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
باب الاسلام(سندھ) کے شہر بدین کے ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا لبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت ِبابرکت سے مدینے شریف کی حاضری کی ایسی تڑپ ملی کہ میں نے اپنا رِکشابیچا اور زیارتِ مدینہ کے لیے عمرے پرروانہ ہوگیا۔ ایک رات میں مسجدِ نبوی شریف علی صاحبھا التحیۃ والسلام میں اصحاب ِصُفّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے چبوترے کے قریب حاضر ہواتو میں نے دیکھا کہ وہاں پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہچاند سا چہرہ چمکاتے ہوئے تشریف فرما ہیں ۔آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمجھے دیکھ کر مسکرائے اور آگے بڑھ گئے۔ ہجوم کافی تھا لہٰذا کوشش کے باوجود میں آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قریب نہ جاسکا۔پھر جب بارگاہ ِرسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں حاضری کیلئے پہنچاتو میں نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو سنہری جالیوں کے سامنے دست بستہ گریہ و زاری کرتے ہوئے پایامگر کثرت ِہجو م کے باعث پھر قریب نہ جاسکا۔ میں نے عرب شریف میں ہر اُس جگہ رابطہ کیا جہاں آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات ممکن تھی مگرجس سے پوچھا وہ اسلامی بھائی بھی یہ سن کر حیران ہوئے کیونکہ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے مدینے شریف آنے کی کوئی اطلاع نہ تھی ۔ پھر میں نے باب المدینہ (کراچی) رابطہ کیاتومعلوم ہواکہ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتووہیں تشریف فرماہیں ۔کچھ دن بعد سخت پریشانی کے عالم میں ایک جگہ سرجھکائے بیٹھا تھا کہ اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میرے برابر میں کوئی صاحب کھڑے ہیں ۔میں نے مڑکر دیکھا تومیرا دل جھوم اٹھا اور مارے خوشی کے آنکھوں سے آنسو بہنے لگے کیونکہ میرے سامنے میرے پیرومرشد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہجلوہ فرما تھے اور مسکرا رہے تھے۔آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مجھے سینے سے لگاکر تسلی دی،کچھ دیر گفتگو فرمائی اور پھر تشریف لے گئے۔عین بیداری کے عالم میں زیارتِ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکرنے پر مجھ پر شادیٔ مرگ کی سی کیفیت طاری تھی ۔ میں نے بعد میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو بہت تلاش کیا مگر نہ پاسکا۔
غمِ مصطفٰے جس کے سینے میں ہے
کہیں بھی رہے وہ مدینے میں ہے
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے نیا آبادمیں مقیم مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی امتیاز عطّاری (رُکن پاکستان انتظامی کابینہ (دعوتِ اسلامی)کاحلفیہ بیان کچھ اس طرح ہے کہ میں نے کھارادرمیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع