دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bay Qasoor Ki Madad | بے قصور کی مدد

book_icon
بے قصور کی مدد

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کے مقبول بند ے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اپنے مقبول بندوں کو طرح طرح کے اختیارا ت سے نوازتا ہے اوران سے ایسی باتیں صادِر ہوتی ہیں جو عقلِ انسانی کی بلندیو ں سے وَراء ُ الوَرا ہوتی ہیں ۔ یقینا اَہلُ اللہ کے تَصَرُّفات واختیارات کی بلندی کو دنیا والوں کی پروازِ عقل چھُو بھی نہیں سکتی ۔بعض اوقات آدمی کراماتِ اولیاء کے معاملے میں شیطان کے وَسوَسے میں آکر کرامات کو عقل کے ترازو میں تولنے لگتاہے اوریوں گمراہ ہوجاتاہے ۔ یادرکھئے !کرامت کہتے ہی اس خِرقِ عادت بات کو جو عقْلاًمُحال یعنی ظاہِری اسباب کے ذریعے اس کا  صُدور ناممکن ہو مگر  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی عطاسے اولیائے کرام رحمہم اللہ السلام سے ایسی باتیں بسا اوقات صادِر ہوجاتی ہیں ۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ا مجد علی اعظمی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں :نبی سے قبل از اعلانِ نُبُوَّت ایسی چیزیں ظاہر ہوں توان کو اِرہاص کہتے ہیں اور اعلانِ نُبُوَّت کے بعد صادر ہوں تو معجزہ کہتے ہیں ۔ عام مؤمنین سے اگر ایسی چیزیں ظاہر ہوں تو اسیمَعُونَت اورولی سے ظاہر ہوں تو کرامت کہتے ہیں ۔ نیز کافر یا فاسق سے کوئی خِرق عادت ظاہر ہوتو اسے اِستِدراج (اِس۔تِد۔راج) کہتے ہیں ۔(بہارِ شریعت ،جلد اوّل ،حصہ اوّل ،ص۳۸)

عقل کو تنقید سے فرصت نہیں

   عشق پر اَعمال کی بنیاد رکھ   

         اللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  ہردور اپنے مقبول بندوں کوکرامات وتصرُّفات سے نوازتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادریدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہشریعتِ مُطَہَرَّہ اور طریقتِ منوّرہ کی وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جوعِلماً وعَمَلاً، قو لاً و فِعلاً ، ظاہِراً وباطِناً  اَحکاماتِ الہٰیہ کی بجاآوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پَیرَوی کرنے اور کروانے کی روشن نظیر ہونے کے ساتھ ساتھکثیرُالکرامات بُزُرگ بھی ہیں ۔ بارہا اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں بذریعہ تحریر وملاقات آپ کی کرامات کے بارے میں حلفیہ بتاتے رہتے ہیں جن میں عالَم بیداری میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زیارت ،ملاقات و مددکرنا شامل ہے۔ ایسی ہی 11 ایمان افروز حکایات ،ایک وقت میں دوجگہ جلوہ نُمائی( حصہ اوّل) میں ’’بے قُصُور کی مدد‘‘ کے نام سے پیش کی جارہی ہیں جبکہ متعدد بہاریں ابھی مرتب ہورہی ہیں ۔اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِ اَہلسنّت   (مد ظلہ العالی)   مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) 

۵ ربیع النور ۱۴۳۰ ھ،  3مارج   2009ء   

(1) حوالات میں بے قُصُور کی مد د

    گلزارِ طیبہ (سرگودھا)کے حاجی وقارُ المدینہ عطّاری (جو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی کے رُکن بھی ہیں ) کے حلفیہ بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک شخص قتل ہوگیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایک عطّاری اسلامی بھائی کوبھی شُبہ میں گرفتارکیا اور لے جاکر حوالات میں بند کردیا۔ وہ اسلامی بھائی نہایت ہی شریف خاندان سے تعلق رکھتے تھے،قتل سے ان کا دُور دُور تک کوئی واسطہ نہ تھا۔ گھر بھرمیں کہرام مچ گیا،دوسری طرف اس اسلامی بھائی کی حالت بھی غیرہو گئی کیونکہ حوالات کا تَصَوُّرہی اس قدر وحشت ناک ہے کہ بڑے بڑوں کی حالت پتلی ہو جائے۔ گرفتاری کے دوسرے دن 3 پولیس والے اُس اسلامی بھائی کے پاس آئے ۔ اُن کے ہاتھوں میں تشدد کرنے کے مختلف آلات تھے ۔وہ اسلامی بھائی سے کہنے لگے : ’’ صحیح صحیح بتادو قتل کس نے کیاہے؟ہم تمہیں آدھا گھنٹہ دیتے ہیں ،خوب اچھی طرح سوچ لو،ورنہ ہمیں اور طریقے بھی آتے ہیں ۔‘‘یہ سن کر مارے خوف کے وہ اسلامی بھائی کانپنے لگے اور بے اختیار اُن کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔

                                             اُن اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے کہ پولیس والوں کے جانے کے بعدمیں نے وُضو کیا اور دو رکعت نفل ادا کرکے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں رورو کر دُعاکی اوراپنے پیرومرشدشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت،بانیِٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال  محمد الیاس عطار قادِری رَضَویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا تصوّر باندھ کر اُن کی بارگاہ میں بے تابانہ یوں اِسْتِغَاثَہ پیش کیا’’حضور! آپ کا مرید سخت مشکل میں ہے ،نہ جانے یہ پولیس والے مجھ سے کیاسلوک کریں گے۔ ‘‘ میں آنکھیں بند کئے استغاثے میں مشغول تھا کہ اچانک کسی نے میرے کندھے پرہاتھ رکھا۔میں سمجھا کہ شاید وہ پولیس والے آگئے ہیں ،اب میری خیر نہیں ۔ میں نے ڈرتے ڈرتے آنکھیں کھولیں تو دیکھا کہ ایک نُورسارے کمرے میں پھیلا ہواہے۔جب میں نے پیچھے مڑ کر اپنے کندھے پر ہاتھ رکھنے والے کو دیکھنا چاہا تو میری حیرت کی انتہانہ رہی کہ میرے سامنے میرے پیر و مرشد، شیخِ طریقت، امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتشریف فرماتھے۔ میں بے اختیارروتے ہوئے قدموں میں گرپڑا۔ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے شفقت فرماتے ہوئے مجھے اپنے سینے سے لگالیا اوردِلاسا دیتے ہوئے کچھ یوں ارشادفرمایا :’’ بیٹا گھبراؤ مت،  ان شاء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    کچھ نہیں ہوگا ،سب بہتر ہوجائے گا مگرکچھ وقت لگے گا،صبر کیجئے ۔‘‘ جاتے وقت ایک وِرْدپڑھنے کاکہا اورتسلی دیتے ہوئے تشریف لے گئے۔   

 امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بیداری کے عالم میں آمد وزیارت سے میرے بے چین دل کو قرار آگیااور میں رات اطمینا ن سے سو گیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   رات بھر کوئی کوئی پولیس والا دوبارہ نہیں آیا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن