ہم دنیا میں کیوں پیدا کئے گئے ہیں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Basant Mela | بسنت میلا

book_icon
بسنت میلا

حضرت ِعلّامہ امام  جلالُ الدّین سُیوطِی شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نَقْل کرتے ہیں :  ’’ موت دنیا و آخِرت کی ہولناکیوں میں سب سے بڑھ کر خوفناک ہے،  یہ آروں سے چیرنے ،  قینچیوں سے کانٹنے اور ہانڈیوں میں اُبالنے سے زائد (تکلیف دِہ) ہے،  اگر مُردہ زندہ ہو کر موت کی سختیاں لوگوں کو بتا دے تو اُن کی نیندیں اور عیش وآرام سب کچھ ختم ہو جاتا۔ ‘‘  (شَرْحُ الصُّدُور ص۳۳)  

    ہم چند مِنَٹ کی لذّت کی خاطِر کتنا بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں اِس بات کو اِس روایت سے سمجھنے کی کوشِش کیجئے،  چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 504 صَفْحات پر مشتمل کتاب ،   ’’ مِنھاجُ العابِدین ‘‘  صَفْحَہ141پر حُجَّۃُ الْاِسلام  حضرتِ سیِّدُنا امام ابوحامد محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی فرماتے ہیں ،  منقول ہے:   ’’ بے شک سکراتِ موت کی شدّت دنیا کی لذَّتوں کے مطابِق ہے۔ ‘‘  تو جس نے زیادہ لذَّتیں اُٹھائیں اُسے نَزْع کی تکلیف بھی زیادہ ہو گی۔           (مِنہاجُ العابدِین ص۸۵)

ہم دنیا میں کیوں پیدا کئے گئے ہیں !

        اے قراٰنِ کریم کے ہر ہر حرف پر ایمان رکھنے والے پیارے پیارے اسلامی بھائیو!  اپنی زندَگی کا مقصد سمجھنے کی کوشِش کیجئے ،  عمرِ عزیز کے انمول ہیرے پتنگ بازی اور کھیل تماشوں پربرباد مت کیجئے۔ خدا کی قسم !  ہمیں دُنیا میں کھیل کُود کیلئے نہیں بھیجاگیا ، سنو سنو!  اللہ تَعَالٰی پارہ 27 سُورَۃُ الذّٰرِیٰت آیت نمبر56 میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ (۵۶)

ترجَمۂ کنز الایمان:  اور میں نے جِنّ اور آدَمی اتنے ہی لئے بنائے کہ میری بندَگی کریں۔

پارہ18سُوْرَۃُ الْمُوْمِنُوْنَ آیت  115میں ارشادِ الٰہی ہے:

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّكُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ (۱۱۵)

ترجَمۂ کنز الایمان:  تو کیا یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار بنایا اور تمہیں ہماری طرف پھرنا نہیں۔

           اِس آیتِ مبارَکہ کے تَحت صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیمُ الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیخزائنُ العِرفان میں فرماتے ہیں :  اور (کیا تمہیں ) آخِرت میں جزا کے لئے اُٹھنا نہیں بلکہ تمہیں عبادت کے لئے پیدا کیا کہ تم پر عبادت لازِم کریں اور آخِرت میں تم ہماری طرف لوٹ کر آؤ تو تمہیں تمہارے اعمال کی جَزا (یعنی بدلہ) دیں۔ (خزائن العرفان ص ۶۴۷)

پتنگ باز کی توبہ

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اللہ تَعَالٰی  آپ پراپنا فَضل وکرم فرمائے،  نیکیوں اور سنّتوں بھری طویل زندگی دے اور بے حساب بخشے۔ اٰمین۔ہاتھ باندھ کر عرض ہے: اگر آپ نے کبھی پتنگ بازی کی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس سے بلکہ اپنے سارے ہی گناہوں سے سچّی توبہ کرلیجئے ، بطورِ ترغیب ایک پتنگ باز کی توبہ کی ’’  مَدَنی بہار ‘‘  مُلاحَظہ کیجئے چُنانچِہ بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر  بِا لتَّصَرُّف پیش کرتا ہوں :  افسوس !  میری پچھلی زندَگی سخت گناہوں میں گُزری،  میں پتنگ بازی کا شوقین تھانیز وِڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا وغیرہ میرے مَشاغِل میں شامِل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا،  خوامخواہ لوگوں سے لڑائی مول لینا،  بات بات پرمار دھاڑ پر اُتر آنا وغیرہ میرے معمولات تھے۔خوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش پر میں رَمَضانُ المبارَک کے آخِری عَشرے میں عَلاقے کی مسجد میں مُعْتَکِف ہو گیا۔ مجھے بَہُت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خوب سُکون ملا۔ میں نے مزید دو سال اِعْتِکا ف کی سعادت حاصِل کی۔ ایک بار ہماری مسجِد کے مُؤَذِّنصاحِب انفِرادی کوشِش کر کے مجھے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،  دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں لے آئے۔ ایک مبلِّغ بیان کر رہے تھے،  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن