دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Basant Mela | بسنت میلا

book_icon
بسنت میلا

بھی حرام اورناچنا گانا بھی حرام ہے اور یہ سب جہنَّم میں لے جانے والے کام ہیں۔سنو! سنو! فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:  جس نے دنیا میں شَراب پی اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے کالے سانپوں کے زہر کا ایسا گُھونٹ پِلائے گا کہ جسے پینے سے پہلے ہی اُس کے چِہرے کا گوشت برتن میں گر جائے گا،  اور جب وہ اسے پئے گا تو اُس کا گوشت اور کھال جَھڑ جائے گی جس سے دوزَخیوں کو بھی اذیَّت پہنچے گی،  یاد رکھو!  بے شک شراب پینے والا،  بنانے اور بنوانے والا،  اُٹھانے اور اُٹھوانے والا اور اِس کی کمائی کھانے والا،  سب گناہ میں شریک ہیں ،  اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ تو ان میں سے کسی کی کوئی نَماز قَبول فرمائے گا،  نہ روزہ اور نہ ہی حج یہاں تک کہ وہ توبہ کرلیں ،  اگر بِغیر توبہ کئے مر گئے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر حق ہے کہ انہیں دنیا میں پئے ہوئے ہر گُھونٹ کے بدلے جہنَّم کی پِیپ پلائے ۔ جان لو!  ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور ہر شراب حرام ہے۔    (جہنّم میں لے جانے والے اعمال ج۲ ص۵۸۲، الزواجرج۲ ص ۳۱۶ )

کفن چور نے جب قبر کھودی تو۔۔۔۔۔

     دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ853 صَفْحات پر مشتمل کتاب ،   ’’ جہنَّم  میں لے جانے والے اعمال ‘‘ جلد2 صَفْحَہ586پر ایک  ’’ کفن چور ‘‘  کی طویل حکایت کاکچھ حصّہ اپنے انداز میں پیش کرتاہوں ،  چُنانچِہ ایک توبہ کرنے والے کفن چور کابیان ہے:  میں نے کفن چُرانے کیلئے جب ایک قبر کھودی تو ایک دل ہلا دینے والا منظر میرے سامنے تھا ! کیا دیکھتا ہوں کہ مرنے والا خِنزیر یعنی سُور بن چکا ہے اور اُسے طَوق اور بیڑیوں سے جکڑ دیا گیاہے ! میں خوف سے تھرّا اٹھا ۔۔۔۔کہ ایک غیبی آواز نے مجھے چونکا دیا !  کوئی کہہ رہا تھا:  ’’  اِس کے عذاب کا سبب یہ ہے کہ یہ شخص شراب پیتا تھا اور توبہ کئے بغیر مر گیا۔ ‘‘  (الزواجرج۲ ص۳۱۸)

کر لے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی

            قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی (وسائلِ بخشش ص۶۶۷)

کھولتا ہوا مشروب

       حدیثِ پاک میں ہے کہ شرابیپُل صراط پر آئیں گے تو جہنَّم کے فرشتے انہیں اُٹھا کر نَھْرُالْخَبال کی طرف لے جائیں گے،  پس وہ شراب کے پئے ہوئے ہرگلاس کے بدلے نَھْرُ الْخَبال سے پئیں گے او روہ ایسا مَشروب ہے کہ اگر اسے آسمان سے بہا دیا جائے تو اس کی حرارت (یعنی گرمی) سے تمام آسمان جَل جائیں۔ (جہنّم میں لے جانے والے اعمال ج۲ ص۵۸۲، الزواجرج۲ ص۳۱۶، کتاب الکبائر ص۹۶)

شراب ترک کرنے کا اِنْعام

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اللہتَعَالٰی آپ پر اور مجھ پر رَحم کرے اور ہمیں جہنَّم کے سخت گَرْم اور کھولتے ہوئے مَشروب  (DRINK) سے بچائے۔ اٰمین۔ برائے کرم!  شراب نوشی سے بچ کر رہئے اگر کبھی پینے کی بھول کر بیٹھے ہیں تو سچّی توبہ کرلیجئے،  جو خوفِ خدا کے سبب شراب چھوڑے گا اُسے جنت میں بھر بھرکر جام پینے کو ملیں گے ، چُنانچِہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے،  اللہ تَعَالٰی فرماتا ہے:   ’’  قسم ہے میری عزت کی!  میرا جو بندہ شراب کا ایک گھونٹ بھی پیے گا،  میں اُس کو اُتنی ہی پِیپ پلاؤں گا اور جو بندہ میرے خوف سے اُسے چھوڑے گا،  میں اُس کو قیامت کے دن پاکیزہ حوضوں  (یعنی جنت کے حوضوں ) سے پلاؤں گا۔ ‘‘  (مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۸ص۳۰۷حدیث۲۲۳۷۰)

موت ہانڈیوں میں اُبالے جانے سے بھی سخت ہے

             اے اللہ و رسول سے مَحَبَّت کرنے والے مسلمانو!  آخِر کب تک ایک گستاخِ رسول کی یاد میں جاری ہونے والے گناہوں سے بھر پور بسنت میلے کے ذَرِیعے آپ خداو مصطَفٰےعَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نارا ضیاں مول لیتے رہیں گے؟  گناہوں کے کیچڑ میں لت پت رہتے ہوئے اگر موت کا شکار ہو گئے تو کیا بنے گا!  کبھی آپ نے نَزْع کی سختیوں پر غور فرمایا ؟  کبھی روح نکلتے وقت ہونے والی تکلیفوں کے بار ے میں سوچا؟  سنو!  سنو!  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن