دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Basant Mela | بسنت میلا

book_icon
بسنت میلا

میں ہوائی فائرنگ سے 12سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی٭ ادھر ’’  گوجرانوالہ  ‘‘ میں پابندی کے باوُجُود دھاتی ڈَور گلے میں اور منہ پرپِھرنے کے باعث کمسِن بچّے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ٭ سیٹلائٹ ٹاؤن کا عدیل اپنے تین سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا نوشہرہ روڈ کے قریب کمسن بچّے کے گلے میں اچانک پتنگ کی دھاتی ڈورپِھر گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا ٭علاوہ ازیں شاہین آباد میں موٹر سائیکل پر جانے والے عبداللطیف کے چہرے پرپتنگ کی ڈور پھر گئی جسے مقامی اسپتال میں لے جایا گیا٭قانونی پابندی کے باوُجُود گزَشتہ روز شہریوں نے مختلف عَلاقوں میں پتنگ بازی کرکے قانونی پابندیوں کو ہوا میں اُڑا دیا٭ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دَوران 30سے زائد افراد کو گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈَوریں برآمد کرلیں جن میں کیمیکل والی ڈور بھی شامل ہے۔ (نوائے وقت آن لائن 9مارچ 2013 ء بالتصرف)

ہوائی فائرنگ سے ہلاکتیں

            بَسَنْت میں وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کا بھی سلسلہ رہتا ہے جس سے دل کے مریض ،  چھوٹے بچے اور گھریلو خواتین سہم جاتی ہیں۔بندوق سے نکلی ہوئی گولی بعض اوقات کسی کو جالگتی ہے جس سے وہ زخمی ہوجاتا ہے یا پھر جان سے جاتا ہے، چُنانچِہ ایک اخباری اطِّلاع کے مطابق  (مرکزالاولیاء ) لاہور میں فروری 2007ء میں بسنت کے موقع پر تین بچّیگولی لگنے سے فوت ہوگئے۔  (بی بی سی اردو آن لائن25فروری2007ء)   

بَسَنْت میلے کی نُحوستیں

    اسلام اورمسلمانوں کی مَحَبَّت کا دم بھرنے والیمیٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اللہتَعَالٰیآپ پر رَحْم فرمائے! یقینایہ واقِعات نہایت افسوس ناک ہیں ، بَسَنْت کے میلے کے باعِث کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھ جاتی ہے ، اَسپتال زخمیوں سے بھر جاتے ہیں ، دیکھتے ہی دیکھتے موٹرسائیکل سُواروں کے گلے کٹ جاتے ہیں ، کتنے ہی بچّے اور نوجوان بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے لٹک کر لقمۂ اَجَل بن جاتے ہیں ، گھروں کی چھتوں سے گر کر معذور ہو جانے والوں کا توکوئی شمار ہی نہیں ،  صد کروڑ افسوس! اجتماعی طور پر ربِّ غفّار عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانیاں کرکے اپنے آپ کو عذابِ نار کا حقدار بنایا جاتا ہے، آپس میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں ،  پڑوسیوں کو تنگ کیاجاتا ہے ،  نَمازیں ضائع کی جاتی ہیں ، مال فُضُول اُڑایا جاتا ہے ، اپنا انمول وقت گناہوں میں گزاراجاتا ہے،  بَسَنْت اس طرح کی بَہُت ساری نحوستیں لٹاتی ہے۔کیا کوئی حقیقی عاشقِ رسول ’’  بسنت  ‘‘ کی تائید کرسکتا ہے ؟  نہیں نہیں اور ہرگز نہیں۔ تاشے باجے بجانا،  پتنگ بازی کرنا وغیرہ لَھْو و لَعِب میں داخِل ہے اور قراٰنِ کریم میں اِس کی مُمانَعَت کی گئی ہے چُنانچِہ پارہ 21سُوْرَۃُ لُقْمٰن آیت نمبر6 میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے:

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَهْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ ﳓ وَّ یَتَّخِذَهَا هُزُوًاؕ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ (۶)

ترجَمۂ کنزالایمان : اور کچھ لوگ کھیل کی بات خریدتے ہیں کہ اللہ  کی راہ سے بہکادیں بے سمجھے اور اسے ہنسی بنالیں ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے ۔

          صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیاِس آیت کے تحت لکھتے ہیں : لَہْویعنی کھیل ہر اُس باطل کو کہتے ہیں جو آدَمی کو نیکی سے اور کام کی باتوں سے غفلت میں ڈالے ۔ (خزائن العرفان ) مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّتحضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان اِس آیت کے تحت فرماتے ہیں :  معلوم ہو اکہ باجے ،  تاش،  شراب بلکہ تمام کھیل کُود کے آلات بیچنا بھی منع ہیں اور خریدنا بھی ناجائز کیونکہ یہ آیت ان خریداروں کی برائی میں اُتری۔ اسی طرح ناجائزناول ،  گندے رسالے،  سینما کے ٹکٹ ،  تماشے وغیرہ کے اسباب سب کی خریدو فروخت منع ہے کہ یہ تمام ’’  لَہْوَ الْحَدِیْث  ‘‘   (یعنی کھیل کی بات) ہیں۔ (نور العرفان)

مُوسیقی کی کان پھاڑ آواز

          بَسَنْت میلے میں رات ہی سے کان پھاڑ آواز میں جدید ترین ساؤنڈ سسٹم کے ذَرِیعے بڑے بڑے اسپیکروں پربے ہنگم مُوسیقی بجائی جاتی اور بے ہودہ بسنتی گانوں سے مَحَلّے اور بازار گونجنے لگتے ہیں بالخصوص ننّھے ننھے بچّوں ،  عمر رسیدہ بُزرگوں ، بستر پر سسکتے مریضوں کی رات کی نیند اور دن کا سکون برباد کیا جاتا ہے۔مُوسیقی سننا سنانا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا علّامہ ابن عابِدین شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السّامی  لکھتے ہیں :   (لچکے توڑے کے ساتھ) ناچنا،  مذاق اُڑانا،  تالی بجانا،  (نیز آلاتِ موسیقی جیسا کہ) سِتار کے تار بجانا،  بَربَط،  سارنگی ،  رَباب،  بانسری ،  قانون ،  جھانجھن،  بِگل بجانا مکروہِ تحریمی  (یعنی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن