دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Basant Mela | بسنت میلا

book_icon
بسنت میلا

نوجوان اِس دَوران گاڑیوں سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوجاتے ہیں بعض اوقات تو کچل کر فوت بھی ہوجاتے ہیں۔ بعض لوگ چھتوں پر پتنگ لُوٹنے کی کوشش میں کئی کئی منزِلہ عمارتوں سے زمین پر جاگرتے اور اپنے ہاتھ پاؤں تُڑوا لیتے ہیں اور کئی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔جیسا کہ اخباری رپورٹ کے مطابِق ٭ 27 جنوری2004 ء کو شادی میں شرکت کے لیے اپنے والد کے ساتھ راولپنڈی سے لاہور آنے والا آٹھ سالہ بچہ آہنی راڈ کے ذریعے بجلی کی تاروں سے لپٹی پتنگ اُتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا٭2006ء میں چوہنگ کے رہائشی محنت کش کا 7سالہ بیٹا جو دوسری جماعت کا طالب علم تھا پتنگ کی طرف لپکا اور چھت سے گر گیا اور بری طرح زخمی ہو گیا اوراسپتال میں دم توڑ گیا ۔ جب لاش گھر پہنچی تو ماں پر غشی طاری ہو گئی٭ نوشہرہ روڈ پر 15سالہ نوجوان پتنگ بازی کرتے ہوئے مکان کی چھت سے گر ا اور موقع پرفوت ہو گیا ٭22 مارچ 2006 کو  (مرکزالاولیاء ) لاہور میں ایک بچہ پتنگ لوٹتے ہوئے ٹرین کے نیچے آکر انتقال کرگیا ۔  (بی بی سی اردوآن لائن بتغیر قلیل)

ایک دل ہلا دینے والا واقعہ

           جہلم  (پنجاب، پاکستان) میں واقِع ایک گھر کی چھت سے بجلی کے تار بمشکِل دویا تین فُٹ کے فاصلے پر ہوں گے،  ان تاروں میں ایک پتنگ اَٹکی ہوئی تھی ،  دوبچّے چھت کی مُنڈیر پر کھڑے ہوکر اُس پتنگ کے حُصُول کی کوشش کر رہے تھے مگر ان کا ہاتھ چھوٹا تھا اور فاصِلہ زیادہ ، دونوں نے مشورہ کیا اور چھوٹے بچّے نے بڑے کی ٹانگیں مضبوطی سے پکڑ لیں اور بڑا کچھ آگے ہو کرمُنڈیر پر لٹک گیا جونہی اُس نے پتنگ لینے کے لئے ہاتھ بڑھایا ، اُس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار پر جاپڑا ، روشنی کا ایک جَھماکا ہوا پھر گوشت جلنے کی بُو آنے لگی ، چھوٹا بچّہ ایک جھٹکے سے گرا، اُٹھا اور تیزی سے نیچے بھاگا ، جتنی دیر میں گھر والے اُوپر پہنچے ، تاروں میں جُھولتا بچّہ جل کر کباب ہوچکا تھا ۔

6برس میں پتنگ بازی سے 825 اموات

          ایک سَروے کے مطابِق 2000ء سے2006ء تک صِرْف چھ سال کے عرصے میں 825افراد اس پتنگ بازی کی وجہ سے فوت ، سینکڑوں زخمی اورکئی افراد عمر بھر کے لئے معذور ہوگئے۔17مارچ 2008ء میں ایک اخبار میں یہ افسوسناک خبر شائع ہوئی کہ کامونکی میں پتنگ بازی کرتے ہوئے 9بچّے چھت سے گرے اور شدید زخمی ہوئے جن کو اسپتال میں داخِل کرادیا گیا۔ اِس طرح کے کئی واقِعات کی وجہ سے چند سال سے بسنت میلے اور پتنگ بازی پر قانونی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے جو تادمِ تحریر برقرار ہے۔

2013ء میں پابندی کے باوُجُود مختلف شہروں میں ہونے والی اموات

            2013ء میں قانوناً پابندی کے باوُجُود بعض شہروں میں بسنت منائی گئی ، اخبارات کے مطابِق حُکومتی پابندیوں کے باوُجُود مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے دَوران چھت سے گرنے،  دھاتی ڈَورپِھرنے اور ہوائی فائرنگ سے 3بچّے فوت اورایک لڑکی سمیت 44افراد شدید زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی شہر میں جمعہ کے روز بَسَنْت کے موقع پر پتنگ کی کیمیکل لگی ڈور،  ہوائی فائرنگ،  دھینگا مُشتی (یعنی ہُلّٹربازی) اور چھت سے گر کر 3 بچّے فوت اور تقریباً 40 افراد شدید زخمی ہوگئی٭ ایک بچّی سر میں گولی لگنے سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتَلاجبکہ٭ دھاتی ڈَور کے کرنٹ سے ایک بچّہ قَومے میں چلا گیا٭ کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی۔یہ سلسلہ سارا دن اور ساری رات جاری رہا،  پورا شہر ہوائی فائرنگ سے گونجتا رہا٭ (مرکزالاولیاء) لاہور میں شادباغ کے عَلاقے میں 18سالہ نوجوان پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہو گیا٭ایک نوجوان چھت پر پتنگ بازی کر رہا تھا اِس دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ نیچے گرکر شدید زخمی ہو گیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ٭ کامونکی میں دھاتی ڈورپِھرنے سے کمسن بچّے سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئی٭ پتنگ بازی کے نتیجے میں  ’’  غَلّہ منڈی ‘‘  کا سات سالہ بچّہ،  رسول نگر کا نوجوان،  دَرویش پورہ کا ایک نوجوان اور پُرانی آبادی کاایک نوجوان شدید زخمی ہو گئی٭ پتنگ بازی کے دَوران ’’  راولپنڈی ‘‘  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن