دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Basant Mela | بسنت میلا

book_icon
بسنت میلا

اتوار کو ایک کٹی پتنگ کی لٹکتی ہوئی دھاتی تار میں الجھ کر کرنٹ لگنے سے وفات پاگیا۔ (بی بی سی اردو نیوزآن لائن ، فروری ۲۰۰۴ء)

پتنگ کی کیمیکل والی ڈور کی تباہ کاریاں

           کیمیکل والی ڈَور کے استعمال سے نہ صرف پتنگ باز کی اُنگلیاں زخمی ہوتی رہتی ہیں بلکہ پتنگ کٹنے کے بعد یِہی ڈور جب کسی موٹر سائیکل سُوار یا موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بیٹھے ہوئے بچّے کے گلے پر پِھر جائے تو تیز چُھری کی طرح پلک جھپکتے میں اُسے ذَبح کر ڈالتی ہے ۔ مختلف اخبارات سے لئے گئے ایسے ہی9 عبرت ناک واقِعات معمولی سی تبدیلی کے ساتھ مُلاحَظہ کیجئے :

          ٭لاہور: 14 سالہ طالب علم ندیم حسین شام کو ٹیوشن پڑھ کر موٹر سائیکل پر گھر واپَس آرہا تھا ،  گردن پر کٹی پتنگ کی ڈَور پھر جانے سے اُس کی شہ رگ کٹ گئی،  اِس سے پہلےکہ کوئی مدد کو آتا وہ ’’  کلمہ چوک ‘‘  کے قریب دم توڑچکا تھا۔ لاش جب گھر پہنچی تو کُہرام مچ گیا۔ وہ میٹرک کے امتِحان کی تیّاری کررہا تھا، اِس کی بہنیں جنہوں نے اس کے تابناک مستقبِل کے حوالے سے کئی خواب دیکھ رکھے تھے،  اس کی کتابیں ہاتھ میں لئے بے بسی سے آنسو بہاتی رہیں اور اُدھیڑ عمر ماں لاش سے لپٹ کر دیر تک روتی رہی ٭ مکَّھن پورہ  (مرکزالاولیاء لاہور) کا ایک رہائشی اپنی اہلیہ اور تین سالہ بیٹے فہیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر سُوار ہوکر سُسرال جارہا تھا کہ مُزَنگ کے قریب فہیم یکایک خون میں لت پت ہوگیا!  دونوں میاں بیوی وَحْشت سے چیخ و پکار کرنے لگے،  جب غور سے دیکھا تومعلوم ہواکہ ڈَور بچّے کی شہ رگ کاٹ چکی ہے،  چند لمحوں کے اندر اندر ننّھے مُنّے فہیم نے باپ کی گود میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔  ( نوائے وقت ) ٭شاد باغ کا ایک نوجوان علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اُس کے گلے میں پتنگ کی دھاتی تار پھر گئی۔ (جنگ) ٭  فیروز پور روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوارسکندر اکرام کی گردن ڈور کی زد میں آکر کٹ گئی۔ (نوائے وقت) ٭  (مرکزالاولیاء ) لاہور کے عَلاقہ شاد باغ کا نوجوان محمد علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا  یکایک ایک کٹی پتنگ کی شیشے کا مانجھا لگی ڈور اُس کی گردن کو کاٹ گئی اور وہ سڑک کے کنارے تڑپ تڑپ کر دم توڑگیا ٭ 14 اگست 2006ء میں سوموار کی سہ پہر تین سالہ خدیجہ یوسف اپنے والد محمد یوسف کے ساتھ موٹر سائیکل پر علامہ اقبال روڈ سے گزر رہی تھی کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرنے سے اس کے گلے کی رگ کٹ گئی اور خون بہنے لگا،  بچی کے والد اسے شالاماراسپتال لے گئے جہاںڈاکٹروں نے اس کے انتِقال کی تصدیق کردی ۔ بچّی اسلامیہ پارک کی رہنے والی تھی۔  (بی بی سی اردو 14اگست ۲۰۰۶ئ) ٭ (مرکزالاولیاء ) لاہور: اندرونِ شہر کا رہائشی شخص اپنے ڈیڑھ سالہ بچّے عبدالرحمن کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جارہا تھا کہ اچانک ڈَور اس کے بچّے کی گردن پر گری، بچے کے والِد کا کہنا ہے :  مجھے اچانک بچّے کے رونے کی آواز آئی اور وہ میری گود میں تڑپنے لگا،  اُس کی گردن خون سے بھرگئی۔ میں اُسے اسپتال لے گیا لیکن وہ جاں بَر نہ ہوسکا۔ (بی بی سی اردو ۵جون ۲۰۰۶ء) ٭ 2006ء میں اتوار کے دن (مرکزالاولیاء) لاہور میں فیروز پور روڈ اِچھرہ کی سڑک پر کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور دس سالہ بچّی اقصیٰ کے گلے پر پھر گئی جو اپنے والِد کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی ہوئی تھی۔ اَقصیٰ کے والِد نے خون میں لت پت بچّی کواسپتال پہنچایا لیکن وہ بچ نہ سکی کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابِق اس کی شہ رگ گہرائی سے کٹ گئی تھی اور بہت خون بہ چکا تھا،  وہ اپنے ماں باپ کی اِکلوتی بیٹی تھی۔ (بی بی سی اردو ) ٭ جنوری 2013ء میں کراچی کے وَسطی عَلاقے ناظِم آباد میں 7سال کی بچّی والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر گزر رہی تھی کہ پتنگ کی ڈور اُس کے گلے پر پھر گئی جس کے نتیجہ میں بچّی شدید زخمی ہوگئی۔بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ بہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی۔  (جنگ آن لائن۲۵ جنوری ۲۰۱۳ء)

پتنگ لُوٹنے کے دَوران ہونے والی ہلاکتیں

          اِسی طرح چند روپے کی پتنگ لوٹنے کے لئے لڑکے بالے ہاتھوں میں لمبی لمبی چَھڑیاں اور بانس لئے سڑکوں پر دیوانہ وار پھررہے ہوتے ہیں ،  جونہی کوئی کٹی پتنگ دکھائی دیتی ہے ان پر ایک جُنُون سا طاری ہوجاتا ہے تیز رفتار ٹریفک کی پرواہ کئے بِغیر پتنگ کے پیچھے لپکتے ہیں ،  کئی بچے اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن