دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Basant Mela | بسنت میلا

book_icon
بسنت میلا

اورخودآکرگرجائے تو اُسے پھاڑڈالے،  اور اگر معلوم نہ ہو کہ کس کی ہے توڈَور کسی مِسکین کودے دے کہ وہ کسی جائزکام میں صَرْف (یعنی کوئی جائز استِعمال) کرلے،  اورخود مِسکین ہوتواپنے صَرْف (یعنی استِعمال) میں لائے،  پھر جب معلوم ہوکہ فُلاں مُسْلِم کی ہے اور وہ اس تصدُّق یا اس مسکین کے اپنے صَرْف پرراضی نہ ہو تودینی آئے گی اورکَنکَیا  (یعنی پتنگ) کا مُعاوَضہ بَہَرحال کچھ نہیں۔  (اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مزید لکھتے ہیں : ) کَنکَیّا (یعنی پتنگ) اُڑانا مَنْع ہے اورلڑانا گناہ۔ (فتاوٰی رضویہ ج ۲۴ ص ۶۶۰ ) جبکہ فتاوٰی رضویہ جلد24صَفْحَہ659پر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں :  کَنکَیا   (یعنی پتنگ) اُڑانے میں وَقت  (اور) مال کاضائع کرناہوتاہے، یہ بھی گناہ ہے اور گناہ کے آلات کنکیّا (یعنی پتنگ) ،  ڈَوربیچنا بھی مَنْع ہے ۔     (ایضاًص ۶۵۹)

سُوال: آج کل پتنگ کی ڈور لوٹنے کا عرف جاری ہے ،  لہٰذا کیا اب لوٹنے کی اجازت  نہیں سمجھی جائے گی؟

جواب:  اجازت نہیں سمجھی جائے گی،  ہر عُرف جائز نہیں ہوا کرتا۔ مالِک خاموش اس لیے ہوجاتا ہے کہ پتنگ یا ڈَور لوٹنے کاعام رَواج ہو چلا مگر اس طرح اپنامال جانے پر دل سے راضی کون ہوسکتا ہے!  اس کا بس چلے تو وہ خود ہی دوڑکر اپنی کٹی پتنگ پکڑ لے، کسی کو بھی اپنی پتنگ نہ لوٹنے دے،  کبھی کبھار اپنی کٹی ہوئی پتنگ قریب گرنے پر خود لوٹنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے ۔نیز پتنگ کٹ جانے کے بعد اپنی ڈور جلدی جلدی کھینچتے اِسی لئے ہیں کہ لوٹنے والوں کے ہاتھ نہ آئے یا لٹیرے کے ہاتھ سے جتنی بچائی جاسکتی ہے بچالی جائے۔ اس کو یوں سمجھ لیں کہ اگر کوئی ڈاکو کسی کو لوٹ رہا ہو اور لٹنے والا اندر کی جیبوں کو چھپا کر یا کسی دوسرے طریقے سے بچانے کی کوشش کررہا ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بقیہ رقم کے لٹنے پر وہ راضی ہے۔

پتنگ بازی کے دُنْیوی و مالی نقصانات

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!   اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فتوے میں جو پتنگ پھاڑ دینے کا ذِکر ہے یہ وہاں کیلئے ہے جہاں لڑائی جھگڑے کا اندیشہ نہ ہو،  اگر فساد یابُغض و عِنادپیداہونے کی صورت ہو توفتنے سے بچنے کی صورت اختیار کرے۔  بَہَرحال پتنگ بازی کرنے والوں کی خدمتوں میں مَدَنی التجا ہے کہ اس سے توبہ کر کے اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کو راضیکرلیں۔ پتنگ بازی میں اُخْروی (اُخ۔رَوی) نقصان تو ہے ہی ،  اِس میں دُنْیوی  (دُن۔یَوی )   طور پر بھی ہلاکت کا سامان ہے۔کئی پتنگ بازدھاتی ( یعنی مَیٹل کی) ڈَور استعمال کرتے ہیں ،  دھاتی ڈور والی پتنگ کٹ کر بسااوقات برقی تاروں سے جا ٹکراتی ہے اورپھر اِس سے بجلی کے ٹرانسفارمرز اور دیگر آلات کی تباہی مچ جاتی ہے اور ایک ہی دن میں کروڑوں روپیوں کا نقصان ہوجاتا ہے، کئی کئی گھنٹوں کیلئے عَلاقے تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں ،  اَسپتالوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نازُک آپریشنوں میں رُکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں ،  موٹریں نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی قِلّت (یعنی تنگی) ہوجاتی ہے، بجلی کی بار بارٹِرپِنگ (یعنی آنے جانے) سے گھریلو الیکٹرانک اشیاء اور کارخانوں وغیرہ کی صَنْعتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا حتمی اندازہ لگانا تو مشکل ہے البتّہ ایک سروے کے مطابق 2003ء میں پتنگ کی دھاتی ڈور کی وجہ سے صرف مرکزالاولیاء لاہور میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو (Lesco) کو اڑھائی اَرَب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا!

پتنگ بازی سے ہونے والے جانی نقصانات

          پتنگ بازی سے مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی ہوتے ہیں ،  دھاتی ڈور اگر بجلی کی تار سے چُھو جائے تو پتنگ اُڑانے والا یا پھر اس کو لُوٹنے والا بسا اوقات موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔اِس ضِمن میں معمولی تبدیلی کے ساتھ بعض لرزہ خیز اخباری خبریں مُلا حَظہ ہوں : ٭2004ء میں مرکزالاولیاء لاہور کے ’’  عبدُالکریم ‘‘  روڈ پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ایک سیلز مین نے ایک کٹی پتنگ پکڑنے کے لیے پتنگ کی دھاتی تار کا سِرا تھاما ہی تھا کہ دوسرے سرے پر بندھی پتنگ ہائی وولٹیج تاروں پر جا گری اور وہ    سیلز مین کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے سے فوت ہوگیا٭ اسی طرح لاہور ہی میں ایک بیس سالہ نوجوان دھاتی تار والی پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے انتِقال کرگیا٭ تاجپورہ سکیم میں گیارہ سالہ بچّے کی ماں اپنے اِکلوتے بیٹے کے لیے عید کے کپڑے خریدنے گئی ہوئی تھی اور اِدھر وہ چھت پر کھیل رہا تھا کہ ایک کٹی پتنگ اپنی دھاتی تار سمیت اُس پر آ گری اور وہ کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا٭ دھاتی ڈور کا ایک اور شکار بادامی باغ  (مرکزالاولیا ء لاہور ) کا 30سالہ شخص بنا جو عید سے ایک روز قبل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن