دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Barish Kay Har Katray Kay Sath Aik Firishta | بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

book_icon
بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

حضرتِ سَیِّدُنا  نوح   عَلَیْہِ السَّلَام   کی عمر شریف

سُوال : کیا حضرتِ سَیِّدُنا نوح   عَلَیْہِ السَّلَام   نے دُنیا میں ایک ہزار برس قیام فرمایا؟

جواب:حضرتِ سَیِّدُنا  نوح   عَلَیْہِ السَّلَام   نے ساڑھے نو سو (950)سال تک تو تبلیغ فرمائی تھی۔ ([1])ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے : حضرتِ سَیِّدُنا  نوح   عَلَیْہِ السَّلَام   نے سولہ سو(1600)  سال عُمر پائی ۔ ([2])

جو عورت زیادہ حج کرے اسے کیا کہیں گے؟

سُوال : جو مَرد زیادہ حج کرے اسے اَلحاج کہا جاتا ہے ، یہ بتائیے کہ جو عورت زیادہ حج کرے اسے کیا کہیں گے؟

جواب:یہ تو سائِل نے طے کیا ہے کہ جو زیادہ حج کرے اسے “ اَلحاج “ کہتے ہیں ورنہ جو ایک حج کر لے وہ بھی اَلحاج ہوتا ہے۔ ہمارے یہاں پاکستان میں یہ  عُرف ہے کہ جو  ایک حج کرے اُسے حاجی اور جو ایک سے زیادہ حج کرے اُسے  الحاج کہتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے ، عربی میں تو ہر حاجی کو  الحاج ہی لکھتے ہیں۔ جو عورت حج کرتی ہے اسے   حاجَّہ یا حَجَّن کہتے  ہیں مگر  ہمارے یہاں عورتوں کو حاجَّہ یا حَجَّن کہنے کا رواج کم ہے جبکہ لوگ  زیادہ طور پر مَردوں کو حاجی  بولتے ہیں۔ ہماری میمنی  زبان میں حج کرنے والی عورت کو  حاجیانی اور  گجراتی زبان میں حاجیاڑیں کہا جاتا ہے۔ اگرچہ میمنی زبان میں بھی حاجیاڑیں بولتے ہیں مگر یہ گجراتی زبان کا لفظ  ہے ۔  

قربانی کا گوشت کھچڑے میں اِستعمال کرنا کیسا؟

سُوال : قربانی  کا گوشت اگر کھچڑے میں اِستعمال کر لیا جائے جیسا کہ ہم مُحَرَّمُ الْحَرَام میں اپنے اور اپنے عزیزوں کے لیے کھچڑا بناتے ہیں تو کیا ایسا کرنا دُرُست ہے ؟

جواب:قربانی کا  گوشت اگر کھچڑے میں ڈالا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور یہ کھچڑا دوستوں کو بھی کِھلا سکتے


 

 



[1]    جیسا کہ اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا : ﴿ وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَلَبِثَ فِیْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِیْنَ عَامًاؕ-  ﴾(پ۲۰ ، العنکبوت : ۱۴) ترجمۂ کنزالایمان : اور بےشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس سال کم ہزار برس رہا۔

[2]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۱۳۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن