دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Barish Kay Har Katray Kay Sath Aik Firishta | بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

book_icon
بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

آسان ہے مگر حفظ  کو باقی رکھنا مُشکل ہے۔ اگر حافظ  روزانہ ایک منزل کی  تلاوت کرتا رہے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ اس کا قرآن بہت پکا رہے گااور اگر وہ ایک منزل نہیں پڑھ سکتا تو کم از کم ایک پارہ ہی روز پڑھ لیا کرے۔ اگر  قرآنِ کریم کھول کر ہی نہیں  دیکھے گا تو حفظ باقی رہنا  بہت مشکل ہے اور پھر  جان بوجھ کر قرآن ِکریم کو بُھلا دینے کی اپنی وعیدیں ہیں۔

نبیٔ کریم    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم     کا قرب پانے والا عمل

سُوال : ایسا کون سا عمل ہے کہ  جس کے کرنے سے ہم  سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم    کا  قرب پا سکیں ؟

جواب : خوب سنَّتوں پر عمل کریں ، پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم    کی اِطاعت کریں اور دُرُود شریف کی کثرت کریں اِنْ شَآءَ اللّٰہ مُقَرَّبِ بارگاہِ رِسالت بن جائیں گے۔ یاد رَکھیے ! فرائض و واجبات  کی پابندی اِطاعت میں داخل  ہے۔

خوف و اُمید دونوں ہونے  چاہئیں

سُوال : میں جب بھی کوئی نیکی کرتا ہوں مثلاً نماز پڑھتا ہوں یا کسی کی مدد کرتا ہوں تو  سوچتا ہوں کہ  میں اللہ پاک   کا گناہ گار بندہ ہوں لہٰذا پتا نہیں میری نیکی قبول ہوئی ہے یا نہیں ؟ اس کے بارے میں کچھ راہ نمائی فرما دیجئے۔  

جواب : خوف و اُمید دونوں ہونے  چاہئیں۔ اس بات کا  خوف ہو  کہ میری عبادت اللہ پاک   کی بارگاہ کے قابل نہیں ہے اور اُمید یہ ہونی  چاہیے کہ اچھوں کے صَدقے مجھ گناہ گار کا عمل بھی قبول ہو جائے گا ، یعنی خوش فہمی بھی نہیں ہونی  چاہیے کہ میں بہت نیک آدمی ہوں اور میں نے یہ کیا وہ کیا جیسا کہ  بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے اور بالکل ہی اللہ پاک کی رَحمت سے مایوسی بھی نہ ہو ۔ بندہ  اللہ پاک   کی رَحمت سے نظر بھی نہ ہٹائے اور یہ اُمید رکھے کہ وہ  اپنے کَرم سے  ضَرور قبول فرمائے گا ۔   

کیا  عورت کو بھی میدانِ عرفات جانا ضَروری  ہے؟

سُوال : کیا حج کے موقع پر  عورت کو بھی میدانِ عرفات جانا ضَروری ہے ؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)

جواب : عورت اگر حج کرنا چاہتی ہے تو اس کا بھی  حج کے اِحرام کے ساتھ میدانِ عرفات جانا  ضَروری ہے ۔  

سُود کی تباہ کاریاں

سُوال : آج کل لوگ سُود پر قرض لے لیتے ہیں ، آپ  سے عرض ہے کہ سُود سے بچنے کے متعلق کچھ اِرشاد فرما دیجیے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن