دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Barish Kay Har Katray Kay Sath Aik Firishta | بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

book_icon
بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

روزہ رکھ چکا ہے تو اس کے معنیٰ  یہ ہیں کہ اللہ پاک   قبول کر لے تب ہی روزہ ہے ورنہ وہ روزہ ہی نہیں ہے۔ اب اللہ پاک    نے قبول کیا یا نہیں ؟  اس کی ہمارے پاس کوئی گارنٹی یا یقینی معلومات نہیں ہے۔

حافظ کتنے لوگوں کی شَفاعت کرے گا؟

سُوال : بروزِ قیامت حافظ کتنے لوگوں کی شَفاعت کرے گا؟(رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب : شَفاعت کرنے کے حوالے سے حدیثِ پاک میں جس  حافظ کی فضیلت بیان کی گئی  ہے اس سے مُراد وہ حافظ ہے  کہ  جو قرآنِ پاک  کے حلال کوحلال اور  حرام کو حرام سمجھے ، قرآن ِکریم پر عمل بھی کرے اور اس کا حفظ باقی بھی ہو۔ فی زمانہ حافظ تو بن جاتے ہیں بلکہ حافظہ بھی بن جاتی ہیں مگر آہستہ آہستہ قرآن ِ کریم  بُھلا دیا جاتا ہے اور یوں ایک تعداد ہے کہ جن کو قرآنِ کریم یاد نہیں ہوتا اور وہ نام کے حافظ ہوتے ہیں۔ حافظ  رَمَضان شریف سے ایک دو مہینے پہلے پریشان ہوتے ہیں کہ ہمیں  منزل یاد کرنی ہے اور پھر دُعائیں کرواتے ہیں کہ منزل کچی ہو گئی ہے وہ یاد ہو جائے۔

 جو اللہ  پاک  کی رضا کے لیے قرآن ِکریم حفظ کرے ،  اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھےاور  قرآن ِکریم کے اَحکامات پر عمل کرے ایسے حفاظ کے فَضائِل ہیں کہ “ وہ اپنے والدین اور گھر والوں کی شَفاعت کریں گے([1]) اور قیامت کے دِن ان کے ماں باپ کے سروں پر تاج رکھے جائیں گے۔ ([2]) بہرحال اصل حافظ وہ ہیں جو خود کو حافظ کہلوانے کے بجائے اللہ  پاک   کی رضا کے لیے حفظ کریں۔ آج کل بہت سے لوگ اپنے آپ  کو حافظ کہلواتے ہیں حالانکہ وہ  بے چارے قرآن ِ پاک بھول چکے ہوتے ہیں ، پکے حافظ بھی  ہوتے ہوں گے لیکن ایسوں کی تعداد کم ہوتی ہو گی۔ یاد رَکھیے!حفظ کرنا


 

 



[1]    رسولِ اکرم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کرلیا ، اس کے حلال کو حلال سمجھا اور حرام کو حرام جانا۔ اس کے گھر والوں میں سے 10 شخصوں کے بارے میں اللہ پاک  اس کی شفاعت قبول فرمائے گا ، جن پر جہنم واجب ہو چکا تھا۔

(ترمذی  ، کتاب  فضائل القرآن ، باب ماجاء فی فضل قاری القرآن ، ۴ / ۴۱۴ ،  حدیث : ۲۹۱۴)

[2]    رسولِ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے اِرشاد فرمایا : جو قرآن پڑھے اور اس کے اَحکام پر عمل کرے تو قیامت کے دِن اس کے ماں باپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے اچھی ہو گی جو دُنیا میں تمہارے گھروں  میں  چمکتا ہے ، تو خود اس شخص کے بارے میں  تمہارا کیا خیال ہے جس نے اس پر عمل کیا۔ ( ابو داود ، کتاب الوتر ،  باب فی ثواب قراءة القرآن ،  ۲ / ۱۰۰ ، حدیث :  ۱۴۵۳)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن