30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں؟ہماری گاڑی کیسی ہے ؟میرا لباس کیسا ہے؟ میں کیسا لگتا ہوں؟ میں نے بیان کیسا کیا ؟میں نے نعت کیسی پڑھی؟ حالانکہ یہ سب پوچھا نہیں جاتا اور نہ خود اپنی تعریف کروائی جاتی ہے بلکہ اگر سامنے والے نے تعریف کرنی ہو گی تو وہ خود ہی کر دے گا ۔ عورتوں میں یہ بات زیادہ پائی جاتی ہے جیسا کہ کھانا پکایا ہو گا تو انہیں تأثرات کی ضَرورت ہو گی کہ کھانا کیسا پکا ہے؟ اب ظاہر ہے کہ “ اچھا ہے “ کہیں گے تب ہی کھانا پکانے والی کو اچھا لگے گا اور اگر یہ کہیں گے کہ مرچیں زیادہ تھیں ، نمک زیادہ تھا اور صحیح طرح گلا نہیں تھا تو اسے مزہ نہیں آئے گا لہٰذا پوچھا نہ جائے۔ کوئی سچ بولنے والا ہو گا تو وہ ایسی باتیں کر دے گا اور پھر مزہ نہیں آئے گا ورنہ بے چارہ جھوٹ بولے گا کہ کھانا اچھا لگا۔ اسی طرح سفر کے بارے میں بھی طرح طرح کے سُوالات کیے جاتے ہیں مثلاً سفر کیسا رہا؟ سفر میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی ؟تو کیا انہیں کارکردگی پیش کی جائے کہ سفر میں تکلیف ہوئی یا نہیں ہوئی؟حالانکہ بُخاری شریف کی حدیثِ پاک کا ایک حِصَّہ ہے : اَلسَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ یعنی سفر عذاب کا ٹکڑا ہے۔ ([1])سفر میں آزمائشیں اور تکلیفیں ہوتی ہیں ۔ جب عوام میں سے کسی سے پوچھا جاتا ہے کہ سفر کیسا گزرا؟ تو وہ کہہ دیتا ہے کہ خیر و عافیت سے گزرا اور میں خیر و عافیت سے گھر پہنچا ہوں۔ جو واقعی خیر و عافیت سے واپس آئے تو اسے اس طرح کہنے میں حرج نہیں ہے۔ اللہ پاک ہمیں حقیقی خیریت اور قلبی خیریت نصیب کرے ، ظاہری خیریت تو بدن کی ہوتی ہی ہے اور بسا اوقات نہیں بھی ہوتی مگر اصل خیریت جو روح کی ہے وہ ہماری دُرُست ہو جائے۔ ہمارا باطن ، ہمارا دِل و دماغ اور ہماری سوچیں دُرُست ہو جائیں تو پھرہم اچھےہیں اور خیر و عافیت میں ہیں ورنہ ہم عافیت کہاں سے لائیں گے!
(اس موقع پر رُکنِ شُوریٰ نے فرمایا : )ایک مَرتبہ نگرانِ شُوریٰ بیرونِ ملک کے سفر سے واپس آئے تو کسی نے پوچھا : سفر کیسا گزرا؟ تو نگرانِ شُوریٰ نے جواب دیا : مَرنے کے بعد پتا چلے گا کہ کیسا گزرا؟(اس پر امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِرشاد فرمایا : ) ظاہر ہے مَرنے کے بعد ہی پتا چلے گا کہ کیسا گزرا؟حضرتِ سَیِّدُنا امام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : جس نے روزہ رکھ لیا وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ میں نے روزہ رکھا یعنی اللہ پاک نے چاہا تو میں نے روزہ رکھا ([2]) حالانکہ وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع