30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آتش پرستوں جیسی صورت مَت بناؤ۔ ([1])اللہ پاک ایسی باتیں کرنے والوں کو عقلِ سلیم عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
پوری جماعت نہ ملی ہو تو کیا امام کے ساتھ سجدۂ سہو کرنا واجب ہے؟
سُوال:میں مغرب کی تیسری رَکعت میں شامل ہوا اور امام صاحب نے سجدۂ سہو کیا تو ان کے ساتھ مجھ پر سجدۂ سہو کرنا واجب ہو گا یا نہیں؟
جواب:اگر امام پر سجدۂ سہو واجب ہو گیا ہے تو وہ مقتدی جس کو پوری جماعت نہیں ملی وہ سلام پھیرے بغیر امام صاحب کے ساتھ دو سجدے کرے۔ ([2])
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی کتاب “ فیضانِ نماز “ صفحہ344پر ہے : بزرگوں کا فرمان ہے : “ گناہ کُفر کے قاصِد (یعنی اَسباب) ہیں “ یعنی اِس اِعتبار سے کہ گناہ دِل میں سیاہی پیدا کرکے اسے اِس طرح ڈھانپ لیتے ہیں کہ پھر وہ کبھی کسی بھلائی کو قبول نہیں کرتا ، اُس وقت دِل سخت ہو جاتا ہے اور اس سے ہر رَحمت و مہربانی اور خوف نکل جاتا ہے ، پھر وہ شخص جو چاہتاہے کر گزرتا ہے اور جو بات اسے پسند ہوتی ہے اس پر عَمَل کرتا ہے ، نیز اللہپاک کے مقابلے میں شیطان کو اپنا دوست بنا لیتا ہے تو وہ شیطان اُسے گمراہ کرتا ، ورغلاتا ، جھوٹی اُمیدیں دِلاتا اور جس قدر ممکن ہو اُس سے کُفر سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہوتا۔
( جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ۱ / ۶۳ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع