30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے تب بھی کوئی گنا ہ نہیں ہوگا بلکہ ثواب ہی کی اُمید ہو گی۔
نہ چاہتے ہوئے بھی رِیاکاری ہو جاتی ہے
سُوال: کیا یہ ممکن ہے کہ کسی کو نہ رِیاکاری کے بارے میں عِلم ہو ، نہ اس کی تعریف معلوم ہو ، نہ ہی حُبِّ جاہ کا کچھ پتا ہو حتّٰی کہ حُبِّ جاہ کا تو نام بھی نہ سُنا ہو اب وہ بتائے کہ میں نے اتنی اتنی رَقم دی ہے یا اِس اِس طرح کیا ہے اور وہ اپنے نام کے ساتھ یہ سب کچھ بتائے لیکن اس کی رِیاکاری وغیرہ کرنے کی نیت نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب:یہ بھی ممکن ہے ، لیکن یہ عمل ہی ایسا ہے کہ اگر کوئی بندہ چار آدمیوں کے سامنے جیب سے کچھ بھی رَقم دے تو دِل میں گدگدی تو ہوتی ہے کہ چلو اپنا Impression (تاثر) پڑے گا تو نہ چاہتے ہوئے بھی ایسی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
پوشیدہ صَدقہ اور ہمارے بزرگانِ دِین کا اَنداز
سُوال:جس طرح اِخلاص کی کیفیات اَفراد کے اِعتبار سے مختلف ہوتی ہیں کیا صَدقہ وغیرہ پوشیدہ رکھنے کے اِعتبار سے بھی یہ کیفیات مختلف ہوں گی؟ جیسے رقم دینے والا یہ حیلہ کرے کہ پہلے کسی کو یہ رقم ویسے ہی دے دے اور پھر اس سے واپس لے کر صَدقہ کے لیے دے دے اور کہے یہ رقم مجھے کسی نے دی تھی ، اسی طرح اگر یوں کرلے کہ جس کو دینا ہے وہ نماز پڑھ رہا ہوتو اس کی جوتیوں کے پاس رقم رکھ دے یا پاؤں کے پاس رکھ دے یا اس کے گھر میں ڈلوا دے جیسا کہ بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ کے ایسے اَعمال ہوتے تھے۔
جواب:کتابوں میں بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ کے ایسے انداز لکھے ہوئے ہیں لیکن آج اگر کسی کی جوتیوں میں اس طرح کچھ رکھیں گے تو بے چارہ سوچ میں پڑ جائے گا پتا نہیں یہ کیاہے؟ اسی طرح کسی کے گھر میں ڈالیں گے اور اس کے گھر میں کوئی مہمان آئے تو وہ سمجھے گا کہ شاید یہ مہمانوں کی گِرگئی ہے اور وہ اس کو لقطہ سمجھ بیٹھے گا۔ بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ کے بارے میں جو لکھا ہے کہ یہ لوگ گھر میں ڈال جایا کرتے تھے تو ہو سکتا ہے وہ لوگ اس کے ساتھ چٹھی پر لکھ کر بھی رکھتے ہوں ، نیز کسی نابینا کو بھی صَدقہ دیا جا سکتا ہے ۔ اگر کوئی فیضانِ مدینہ میں دینا چاہے تو یہاں موجود مختلف چندہ بکس میں بھی ڈال سکتا ہے۔ ظاہر ہے اگر خاموشی سے کچھ رَقم ڈالے گا تو کسی کو کیا پتا کہ 10 کا نوٹ ڈالا ہے یا ہزار(1000)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع