30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیصلہ کرنا ہو گا کہ میں نے اب یہ گناہ نہیں کرنا ، اس طرح توبہ پوری ہو گی۔ اگر خداناخواستہ توبہ کرنے کے بعد دوبارہ وہ گناہ ہوگیا تو پھر اسی طرح توبہ کرے۔
کسی کی حق تلفی ہو جائے تو کیا کریں؟
سُوال:جب ہم سفر کرتے ہیں یا کسی Public Place پر جاتے ہیں تو بعض اوقات وہاں کسی کی حق تلفی ہو جاتی ہے لیکن وہ شخص دوبارہ نہیں ملتا تو ہم سے جو حق تلفی ہوئی ہے اس کی تلافی کس طرح ہوسکتی ہے؟
جواب:اگر کوئی مالی حق ہے تو اس شخص کو تلاش کرے جس کا یہ حق تلف ہوا ہے ، تلاش کے باوجود وہ شخص نہیں ملتا لیکن اس کے وُرَثا مل جاتے ہیں تو ان کو رَقم دے دے ، اگر وُرَثا بھی نہیں ملتے تو وہ رَقم کسی شرعی فقیر کو دے دے اور یہ نیت کرے کہ اس کا ثواب اس رَقم کے مالک کو پہنچے۔ ([1])
سُوال:قیامت کب آئے گی؟ سنا ہے قیامت 60یا 70 سال میں آجائے گی؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب:سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ اس بات کا یقین رکھیے کہ قیامت آئے گی اور یہ ہمارا اِیمان ہے لیکن ابھی قیامت کی بہت ساری نشانیاں باقی ہیں لہٰذا یہ کب آئے گی اس کی کوئی مَخْصُوْص تاریخ نہیں بتائی جا سکتی۔ نیز 60 ، 70 سال بعد قیامت آئے یہ کہنا بھی بہت مشکل ہے۔
کیا کار ایکسیڈنٹ میں مَرنے والا شہید کہلائے گا؟
سُوال:میرا 17 سال کا بیٹا کار ایکسیڈنٹ میں اِنتقال کرگیا ہے ، کیا وہ شہید کہلائے گا؟ اس کے ماں باپ کے لیے صبر کے طریقے اِرشاد فرما دیجیے۔ (SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب:اللہ پاک مَرحوم کو غریقِ رَحمت فرمائے ، ان کو بے حساب بخش دے اور ان کے والدین کو صبر نصیب کرے۔ ظاہر ہے جوان بیٹے کی موت کا صبر دُشوار ہوتا ہے لیکن اس کے سِوا کربھی کیا سکتے ہیں اور کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ میدانِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع