دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Barish Kay Har Katray Kay Sath Aik Firishta | بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

book_icon
بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

کیا دعوتِ اسلامی میں شمولیت کے لیے  ممبر شپ لینا پڑتی ہے؟

سُوال:کیا دعوتِ اسلامی کا   مَدنی  کام کرنے والا ہی دعوتِ اسلامی والا ہے؟ نیز جو آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کا مُرید بھی ہے لیکن دعوت ِ اسلامی کا مَدَنی  کام نہیں کرتا کیا وہ دعوتِ اسلامی والا نہیں ہے؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب:دعوتِ اسلامی میں شمولیت کے لیے نہ تو کوئی  باقاعدہ ممبر شپ ہے اور   نہ ہی رکنیت کی کوئی فیس ہے بلکہ دعوتِ اسلامی اللہ پاک کے دِین کی خدمت کر رہی ہے۔ اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ جو یہ کرے گا  وہ دعوتِ اسلامی والا ہوگا اور جو نہیں کرے گا وہ دعوتِ اسلامی والا نہیں ، ہم نے اس حوالے سے کچھ طے نہیں کیا ہوا۔

رات دیر سے کھانا کھانے کا نقصان

سُوال: کیا رات کو دیر سے کھانا کھانےکے کوئی میڈیکل نقصانات بھی ہیں؟

جواب:آج کل تو شاید بڑے شہروں میں  یہی سلسلہ چل پڑ اہے اور کئی طبقوں میں بھی ایسا ہوتا ہوگا  کہ  رات کو 11 بجے تک گھر پہنچ کر کھانا کھاتے ہوں گے پھر اوندھے پڑے رہتے ہوں گےاور سوجاتے ہوں گے۔ اب یہ خود بھی سمجھتے ہیں کہ اس کا کتنا نقصان ہے ظاہر ہے اس طرح کرنے سے پیٹ نکلے گا ، بدن موٹا ہو گا اور اس کے علاوہ بہت ساری تکلیفیں اور بیماریاں پید ا ہوں گی لہٰذا کھانے کے فوراً بعد نہیں سونا چاہیے ، لیکن ظاہر ہے جب  رات دیر سے کھانا کھائیں گے تو پھر سونے کا ہی وقت ہو گا۔ اسی طرح ہمارے یہاں شادی بیاہ کی دعوتوں میں بھی آدھی رات کر دیتے ہیں اور  پھر کھانے میں بھی مُرغن غِذائیں ہوتی ہیں ، جب بندہ یہ سب کھائے گا تو بعد میں پیٹ پکڑ کر روئے گا۔

توبہ کا  طریقہ

سُوال:جانے انجانے میں گناہ ہوجائے تو اس سے توبہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:گناہ سے توبہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس گناہ پر نادم و شرمندہ ہو اور دِل میں یہ عزم کر لے کہ آئندہ یہ گناہ نہیں کروں گا پھر اللہ پاک کی بار گاہ میں مُعافی مانگے کہ یَااللہ! مجھ سے گناہ ہوا ہے مجھے مُعاف فرمادے۔ اگر یہ خیال ہو کہ آئندہ بھی میں اس گناہ سے نہیں بچ سکوں گا تو یہ توبہ نہیں ہو گی ، لہٰذا توبہ کے لیے Final decision یعنی حتمی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن