دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Barish Kay Har Katray Kay Sath Aik Firishta | بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

book_icon
بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

بنایا جائے ورنہ زکوٰۃ ادا ہی نہیں ہو گی۔ ([1]) ہاں! اگر ایسا سلسلہ ہو کہ انجکشن اس فقیرِ شرعی  مریض کو دے کر اس کو مالک بنا دیا جائے پھر وہ خود کہے کہ یہ انجکشن مجھے لگا دو تو یہ جائز ہو گا اور اس طرح زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے گی۔ اگر کوئی مستحقِ زکوٰۃ مریض ہسپتال میں ایڈمٹ ہوتا ہے تو اِنتظامیہ اس کے Bed کا کرایہ ، دواؤں کی رَقم اور ڈاکٹر کی فیس وغیرہ زکوٰۃ کے فنڈ سے کاٹ لیتی ہے اور یوں زکوٰۃ کے لیے جمع کی گئی رقم ضائع ہو جاتی ہےحالانکہ اگر یہ لوگ رقم اور دواؤں کو اس فقیرِ شرعی مریض کی ملک کرنے کے بعد اس کی اِجازت سے اِستعمال کرتے تو زکوٰۃ ادا ہوجاتی لیکن ایسا نہیں کیا جاتا تو یوں   جس نے یہ رقم جمع کروائی ہوتی ہے اس کی زکوٰۃ ادا ہی نہیں ہورہی ہوتی بلکہ الٹا گناہوں کا اَنبار لگ رہا ہوتا ہے اور اِنتظامیہ کے اَراکین بے چارے یہ سمجھ رہے ہوتے ہی  کہ ہم قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ سب عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام سے راہ نمائی لیے بغیر قدم اُٹھانے کا نتیجہ ہے اور یہ خود کو Risk (خطرے) میں ڈالنے والی بات ہے۔ جو لوگ اس طرح کے کام کر رہے ہوتے ہیں بدقسمتی سے  وہ عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللہُ السَّلَام سے رابطہ بھی  نہیں رکھتے ، ان بے چاروں کو تو اتنی بھی سمجھ نہیں ہوتی کہ زکوٰۃ کب فرض ہوتی ہے؟کیسے ادا کی جاتی ہے ؟اور اس کا اِستعمال کس طرح ہوتا ہے؟ لہٰذا انہیں  چاہیے کہ  قدم قدم پر عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  سے راہ نمائی لیتے ہوئے کام کریں اور یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ یہ منصب صرف عُلَما ہی کا ہے۔ اِسلام اور شریعت کے مُعاملات میں اپنی عقل اِستعمال کرنے کے بجائے عُلَما کو ہی یہ مُعاملات حل کرنے دئیے جائیں۔

زکوٰۃ کی رَقم کا حیلہ کرنے کا طریقہ

سُوال: زکوٰۃ کی رَقم کا حیلہ کرنے کا طریقہ بیان فرما دیجیے۔ ([2])

جواب:حیلہ کرنا کوئی لمبا چوڑا مسئلہ نہیں ہے ، کسی بھی مستحقِ زکوٰۃ کو یہ رَقم دے کر اس کو مالک بنا دیا جائے اور وہ اپنی مَرضی سے یہ رقم فنڈ میں جمع کروا دے تاکہ آپ اس کے ذَریعے کسی بھی مَریض کا علاج کروا سکیں  یا کسی بھی نیک کام  میں خرچ کر سکیں۔


 

 



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۲۵۵۔

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا عطا فرمودہ  ہی ہے۔

(شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن