30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب:پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے یہ دُعا تعلیم فرمائی ہے : اگر تم پر کوئی مصیبت آ جائے تو یہ نہ کہو کاش میں نے اِس اِس طرح کر لیا ہوتا بلکہ یہ کہو : “ قَدَّرَ اللہُ مَا شَاءَ فَعَلَ یعنی اللہ پاک کی تقدیر ہے جو اس نے چاہا وہ کر دیا “ کیونکہ یہ “ کاش “ کا لفظ شیطان کے عمل کو کھولتا ہے۔ ([1])ہر ایک کو مَرنا ہے اور موت کا علاج ہی نہیں ہے لہٰذا جو دُنیا سے چلا گیا اس کے بارے میں وَسوسے پالنا اپنے آپ کو پریشانیوں میں ڈالناہے۔ اللہ پاک کی رَحمت پر نظر رکھیں اور مَرنے والے کے لیے دُعا کریں کہ اللہ کریم اس کی بےحِساب مَغْفِرَت کر دے ۔ بالفرض وہ یوں کر لینے سے بچ جاتا تو پھر چلا جاتا کہ ظاہر ہے مرنا تو ہے۔
بارش کے پانی میں گٹر کا پانی شامل ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
سُوال : بارش کے پانی میں گٹر کا پانی اکثر شامل ہو جاتا ہے تو کیا پھر بھی بارش کا پانی پاک ہوتا ہے اس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجئے ۔ (SMSکے ذَریعے سُوال )
جواب: بارش کا پانی پاک ہے۔ جب یہ گلیوں میں چلنا شروع کرتا ہے تو اس میں اگر کوئی ناپاک پانی مل گیا جیسا کہ راستوں میں نجاستیں بھی ہوتی ہیں اور بکروں کی مینگنیاں اور لیدوغیرہ سب کچھ ہوتا ہے مگر نجاست کی وجہ سے اس پانی کا نہ رنگ تبدیل ہوا ہے اور نہ کوئی بدبو آئی ہے اور نہ ہی اس کاذائقہ بدلا ہے یعنی اس طرح کی کوئی علامت نہیں ہے تو یہ اب بھی پاک ہے۔ اگر اسے پاک نہیں مانیں گے تو آپ قدم بھی نہیں بڑھا سکیں گے کیونکہ راستوں میں ہر جگہ کچھ نہ کچھ نجاست ہوتی ہی ہے ۔ اللہ پاک نے یہ آسانی دی ہے کہ جب تک یقینی طور پر ہمیں یہ علم نہ ہو کہ یہ ناپاک ہے اس وقت اس کے لیے پاکی کا حکم ہے ۔ ([2])یاد رہے! اگر بارش کا پانی رک بھی گیا(اور جہاں رُکا ہے اس کی مِقدار دَہ دردہ سے زیادہ ہے ) تب بھی پاک ہے جب تک کہ اس میں نجاست کا اثر ظاہر نہ ہوالبتہ اگر کسی گڑھے میں پانی رک گیا اور وہ گڑھا دہ دردہ سے کم ہے اور آپ نے کسی بچے کو اس میں پیشاب کرتے دیکھ لیا تو اب یہ پانی ناپاک ہے اور اگر دیکھا نہیں خالی وہم ہے کہ پانی میں پیشاب کیا ہو گا یا گڑھے میں جو پانی ہےوہ کالا ہے لہٰذا اس میں کچھ ہو گیا ہو گا تو اس حوالے سے عرض ہے کہ کوئلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع