دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Barish Kay Har Katray Kay Sath Aik Firishta | بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

book_icon
بارش کے ہر قطرے کے ساتھ ایک فرشتہ

اور ابھی تک ان کی  تعمیرات کے آثار باقی ہیں۔ ان کی تعمیرات کا اَنداز یہ تھا کہ انہوں نے اگر  ماربل وغیرہ کی  تراش خراش کرنی ہوتی تو وہ  پتھروں کو مدینے شریف سے باہر  لے جا کر کرتے تھے اور یہ کام کرنے والے سارے حفاظ ہوتے جو تلاوت بھی کرتے اور تعمیر کا کام بھی سرانجام دیتے تھے۔ جب  انہوں نے  مدینے شریف میں مَنارہ یا کوئی اور چیز لگانی ہوتی تھی تو  وہ اُسے ربڑ کی ہتھوڑی سے آہستہ آہستہ جماتے  تھے تاکہ آوا ز پیدا نہ ہو۔ ([1])یہ کھلی  آنکھوں سے دیکھنے والی بات ہے کہ ان کے دور کے مَنارے آج بھی موجود ہیں اور اتنے نورانی ہیں کہ  بتی نہ ہونے کے باوجود ان کے  فوٹو میں بھی چمک نظر آتی ہے حالانکہ اتنا عرصہ ہو گیا ہے مگر اب بھی  چمک باقی ہے اور جو مَنارے بعد میں بنائے گئے ان میں وہ چمک نہیں ہے حالانکہ بعد میں ٹیکنالوجی نے بہت زیادہ ترقی کی ہے  مگر عاشقوں کے ہاتھ کہاں سے لائیں گے؟ عاشقوں کے ہاتھ کے بنے ہوئے میناروں بلکہ ان میناروں کی  تصویروں میں بھی چمک ہے ۔

مُعاف نہ کرنے والا حوضِ کوثر پر نہ جا سکے گا

سُوال : اگر کوئی اپنے دوست سے مُعافی مانگے اور وہ مُعاف نہ کرے تو اب کیا کرنا چاہیے ؟

جواب:مُعاف کر دینا چاہیے کہ حدیثِ  پاک میں ہے : جس کے پاس اس کا بھائی مُعافی لینے آئے اور وہ معاف  نہ کرے تو اسے  حوضِ کوثر پر آنا نہ ملے گا۔ ([2])یعنی  جو مُعاف نہیں کرے  گا وہ حوضِ کوثر پر نہ جا سکے گا اس لیے مُعاف کر دینا چاہیے۔

کیا صِرف  بزرگوں کے نام پر ہی نیاز کی جا سکتی ہے ؟

سُوال : نیاز کسی کے بھی  اِیصالِ  ثواب کے لیے کر سکتے  ہیں یا صِرف  بزرگوں کے نام پر ہی نیاز کی جا سکتی ہے ؟

جواب:جب کوئی چھوٹا آتا ہے تو اسے بولتے ہیں بیٹھ جاؤ اور جب کوئی بڑا آتا ہے تو اُسے بولتے ہیں تشریف رکھیے حالانکہ تشریف رکھیے کا معنیٰ بھی وہی ہے کہ بیٹھ جاؤ مگر یہ ایک اِحترام کا لفظ ہے۔ اسی طرح عام آدمی کے اِیصالِ ثواب کے لیے جو کھانا پکایا جاتا ہے اسے لوگ فاتحہ کا کھانا بولتے ہیں کہ ہمارے دادا کی  فاتحہ ہےیا  ہمارے دادا کی بَرسی ہے اور 


 

 



[1]   تاریخ نجد و حجاز ، مقدمہ ، ص ۱۱تا ۱۴  ماخوذاً  ۔

[2]    معجم اوسط ، باب المیم ، من اسمه محمد ، ۴ / ۳۷۶ ، حدیث : ۶۲۹۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن