دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bargah e Risalat Main Sahabiyat Kay Nazranay | بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے نذرانے

book_icon
بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے نذرانے

(3) خلیفۂ اعلیٰ حضرت، مَدّاحُ الحبیب حضرت مولانا جمیل الرحمٰن رضوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی ۔  (قبالۂ بخشش)

(4) شہزادۂ اعلیٰ حضرت، تاجدارِ اہلسنّت حُضور مفتیٔ اعظم ہند مولانا مصطَفٰے رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن ۔  (سامانِ بخشش)

(5) شہزادۂ اعلیٰ حضرت، حجۃ الاسلام حضرتِ مولانا حَامِد رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْمَنَّان ۔  (بیاضِ پاک)

(6)خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی ۔  (ریاضُ النعیم)

(7) مُفَسّرِشہیر حکیمُ الاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان وغیرہ ۔  (دیوانِ سالِک) [1]

مزید ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اِرشَادفرماتے ہیں:اگر غیرِ عالِم شاعِر کا کلام پڑھنا سننا چاہیں تو کسی ماہِرِ فَن سنّی عالِم سے اُس کلام کی پہلے تصدیق کروا لیجئے ۔  اِس طرح اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اِیمان کی حِفَاظَت میں مَدَد ملے گی،  ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کُفریہ شِعْر کے معنیٰ سمجھنے کے باوُجُود اس کی تائید کرتے ہوئے جُھومنے اور نعرہائے داد و تحسین بُلند کرنے کے سَبَب اِیمان کے لالے پڑ جائیں  ۔  غیر عالِم  کو نعتیہ شاعِری سے اوَّلاً بچنا ہی چاہئے اور ان اَہَم مَسائل کے عِلْم سے قبل اگر کچھ کلام لکھ بھی لیا ہے توجب تک اپنے تمام کلام کے ہر ہر شِعْر کی کسی فَنِ شعری کے ماہِر عالِمِ دین سے تفتیش نہ کروا لے اُس وَقْت تک پڑھنے اور چھاپنے سے مُـجْتَنِبْ (دُور)رہے ۔  میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  چُونکہ پائے کے عالِمِ دین تھے ، آپ کے شِعْر کا ہر مِصرع عین قرآن وحدیث کے مُطابِق  ہوا کرتا تھا، لہٰذا بطورِ تحدیثِ نِعْمَت اپنے مُبارَک کلام کے بارے میں ایک رُباعی اِرشَاد فرماتے ہیں:

ہوں اپنے کلام سے نِہایت مَحظُوظ     بے جا سے ہے اَلْمِنُّۃ للہ مَحفوظ

قرآن سے میں نے نعت گوئی سیکھی             یعنی رہے اَحکامِ شَریعَت مَلْحوظ[2]

نعت خوانی اور نذرانہ

پیاری پیاری اسلامی بہنو!نعت پڑھنا سننا یقیناً نِہَا یَت عُمدہ عِبَادَت ہے مگر قبولیّت کی کنجی اِخلاص ہے ، نعت شریف پڑھنے پر اُجرت لینا دینا حَرام اورجہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔

رَضا جو دل کو بنانا تھا جلوہ گاہِ حبیب

تو پیارے قیدِ خودی سے رَہیدہ ہونا تھا[3]

نعت شریف شروع کرنے سے قَبْل یا دَورانِ نعت جب کوئی نذرانہ لے کر آنا شروع ہو اُس وَقْت مُناسِب خَیال فرمائیں تو اس طرح اِعلان فرما دیجئے :

پیاری پیاری اِسلامی بہنو! دعوتِ اِسلامی کی نعت خواں اِسلامی بہنوں  کیلئے  مَدَنی مرکز  کی طرف سے ہِدایَت ہے کہ وہ  کسی قِسْم کا نذرانہ، لِفافہ یا تُحْفہ خواہ وہ پہلے یا آخِر میں یا دَورانِ نعت مِلے قَبول نہ کرے ۔  ہم اللہ تعالٰی کی عاجِزو ناتُواں بندیاں ہیں ۔ برائے کَرَم!نذرانہ دیکرنعت خواں اِسلامی بہن کو اِمْتِحَان میں مَت ڈالئے ، رَقَم آتی دیکھ کر اپنے دِل کوقابو میں رکھنا  مُشکِل ہوتا ہے ۔  نعت خواں اِسلامی بہن کو اِخلاص کے ساتھ صِرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رَضا کی طَلَب میں نعت شریف پڑھنے دیں، لہٰذا  نوٹوں کی برسات میں نہیں بلکہ  بارِشِ اَنوار و تجلّیات میں نہاتے ہوئے نعت شریف پڑھنے دیں اور آپ بھی اَدَب کے ساتھ بیٹھ کر نعت پاک سنیں ۔ [4]

مجھ   کو  دنیا  کی   دولت   نہ  زر  چاہئے

شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے [5]

            پیاری پیاری اسلامی بہنو! نعت خوانی میں ملنے والا نذرانہ جائز بھی ہوتا ہے اورناجائز بھی  ۔  چنانچہ اس حوالے سے شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اہلسنّت، مُجَدّدِ دِىن و ملّت، پَروانۂ شَمْعِ رِسالَت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی خِدْمَت میں سُوال ہوا : زید نے اپنے پانچ۵روپے فیس مَولُود شریف کی پڑھوائی کے مُقَرَّر کر رکھے ہیں، بِغیر پانچ۵ روپیہ فیس کے کسی کے یہاں جاتا نہیں  ۔  

میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے جواباً اِرشَاد فرمایا:زید نے جو اپنی مجلس خوانی خُصوصاً را گ سے پڑھنے کی اُجرت مُقرّر کر رکھی ہے ناجائز و حَرام ہے اس کا لینا اسے



[1]     کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۳۶

[2]     کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۳۸

[3]     حدائق بخشش، ص۴۷

[4]    یہ مضمون دعوتِ اِسْلامی کے اِشَاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مَطْبُوعَہ  رِسالہ نعت خواں اور نذانہ  میں صفحہ 3 پر اسلامی بھائیوں کے لیے مذکور ہے، جسے صِرف مُؤنَّث صیغوں کی تبدیلی سے یہاں نقْل کیا گیا ہے۔

[5]    وسائل بخشش، ص۲۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن