دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bahar-e-Niyat | بہارِ نیت

book_icon
بہارِ نیت

کواُن کی کُتُب میں دیکھ سکتےہواورجوکوشش کرتاہےپالیتاہےاورتم وہاں سیرسَپاٹےاورتفریح کےاِرادےسےمت جاؤبلکہ بلندمراتب اورمضبوط مقاصد پانےکےلیےجاؤ۔

       اب میں اللہتعالٰی کی حمد، اُسی پربھروسااوراُسی سےمددطلب کرتےہوئےنیتیں  بیان کرتاہوں:

 (1) …درج ذیل فرامیْنِ باری تعالٰی پرعمل کروں گا:

 (۱) …هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا  (پ۲۹، الملک: ۱۵)

 ترجمۂ کنز الایمان: وہی ہےجس نےتمہارے لئےزمین رام (تابع)  کردی تواس کےرستوں میں چلو۔

 

 (۲) قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- (پ۱۱، یونس: ۱۰۱)

 ترجمۂ کنز الایمان: تم فرماؤدیکھوآسمانوں اور زمین میں کیاکیاہے۔

(۳) …سَنُرِیْهِمْ اٰیٰتِنَا فِی الْاٰفَاقِ (پ۲۵، حم السجدة: ۵۳)

 ترجمۂ کنز الایمان: ابھی ہم اُنھیں دکھائیں گے اپنی آیتیں دنیابھرمیں۔

           (2) …ایک نَبِیِّ مُرسَل حضرت سیِّدُناہودعَلَیْہِ السَّلَامکےمزارپاک کی  زیارت کروں گا۔ (3) …اِس مُعززجگہ میں حضورپُرنورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی روحانیت حاصل کروں گا۔ (4)…علم حاصل کروں گااوردوسروں کوسیکھاؤں گا۔ (5) …وعظ ونصیحت کی باتیں سنوں گا۔ (6) …معرفَتِ الٰہی رکھنے والوں کےچہروں پرنَظَرڈالوں گا۔ (7) …ایسی ہستیوں سےمددطلب کرو ں گا۔ (8) …حضرات عُلَمائے کرام کی بارگاہوں میں بیٹھوں گا۔ (9) …علم کی مجلسوں میں حاضری دوں گا۔ (10) …مسلمانوں کوفائدہ پہنچاؤں گا۔ (11)…اپنی ذات کےلیے نفع  اٹھاؤں گا۔  (12) …مجھے کوئی حکم دےگاتواس کی اطاعت  کروں گا۔ (13)…اپنےوالدین کےحکم کی پیروی کروں گا۔ (14) …بابرکت جگہوں میں عبادت کروں گا۔ (15) …ان جگہوں  میں عبادت کرکےزمین کواپنےلیےگواہ بناؤں گا۔ (16) …حضورتاجدارِختْمِ نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےاوصاف وکمالات سنوں گا۔  (17) …قرآنِ کریم کی تلاوت سنوں گا۔ (18) …لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ“کہوں گا۔ (19) …تسبیح یعنیسُبْحٰنَ اللہ“کہوں گا۔  (20) …استغفارکروں گا۔ (21) …حضورامامُ الانبیاءحضرت محمدمصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورحضرت سیِّدُناہودعَلَیْہِ السَّلَامپردرودبھیجوں گا۔ (22) …حضرات عُلَمائےکرام کی اقتدامیں نمازِباجماعت اداکروں گا۔ (23) … اولیائےعظام اورعُلَمائے کرام کے مزارات کی زیارت کروں گاتاکہ اُن کےمزاراتِ مُقَدَّسَہ کوآبادرکھ کراُن کی تعلیمات کوعام  کیاجائے۔ (24) …بارباران کی برکتیں حاصل کروں گا۔  (25) …مُعَززمقام پرصدقہ وخیرات کروں گا۔ (26) …حضرات انبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام، فرشتوں اورنیک بندوں پرسلام بھیجوں گا۔ (27) …ایسےمجمع میں شامل ہوجاؤں گاجن کےبارےمیں حضورنَبِیِّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: لَاتَجْمَعُ  اُمَّتِیْ عَلٰی ضَلَالَۃٍیعنی میری امت کسی گمراہی پر جمع نہیں ہوسکتی۔ ([1])   (28) …موقع مِلاتووہاں اَذان واقامت کہوں گا۔ (29) …آنے والےمہمانوں اور زائرین کی خدمت کروں گا۔ (30) …نابیناکی رہنمائی کروں گا۔ (31) …سِری وجہری طورپراللہتعالٰی کاذکرکروں گا۔  (32) …ایک وقت میں دونمازوں کوجمع کروں گا ([2]) ۔

 (33) …راستے سے تکلیف دہ چیز (جیسے پتھر / کانٹے وغیرہ) ہٹاؤں گا۔ (34) …مزار سے جُڑی نشانیوں کی تعظیم کروں گا۔ (35) …اللہ تعالٰی کے لیے محبت رکھنےوالے احباب  کےساتھ بیٹھوں گاجن کومختلف شہروں سےایک جگہ صرفاللہعَزَّ  وَجَلَّکی یاد جمع کرتی ہے۔ (36) …مریضوں کی عیادت کروں گا۔ (37) …جنازوں میں شرکت کروں گا۔ (38) …اللہتعالٰی کی خاطردوستوں سےملاقات کروں گا۔ (39) …جن سےصلہ رحمی کرناآباءواَجدادسےبھلائی کرناہےاُن سےصلہ رحمی کروں گا۔  (40) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی زمین اوربنائی ہوئی چیزوں میں غوروفکرکروں گا۔ (41) …ایسی جگہوں میں داخل ہوں گاجہاں نیکوکارٹھہرتےاوربھلےلوگ بیٹھتےہیں۔ (42) …اپنےاسلامی بھائیوں سےملاقات کروں گا۔ (43) …مسلمان بھائیوں کےگروہ میں اضافہ کروں گا۔ (44)…کمزوروں اور مسکینوں کےساتھ تعاوُن کروں گا۔

 



[1]   مسند احمد،  حدیث ابی بصرة الغفاری،  ۱۰ / ۳۴۹،  حدیث: ۲۷۲۹۳

[2]   یہ نیت شافعی اسلامی بھائیوں کےلیےہے۔اَحناف کاموقف اِس بارےمیں یہ ہے: اللہعَزَّوَجَلَّ نےاپنےنَبیِّ کریمعَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ التَّسْلِیْمکےارشادات سےنمازِفرض کاایک خاص وقت جداگانہ مُقَرَّرفرمایاہےکہ نہ اُس سےپہلےنمازکی صحت نہ اُس کےبعدتاخیرکی اِجازت، ظہرین (ظہروعصر) عرفہ وعشائَیْن(مغرب وعشا)مُزدَلِفَہ کےسوادونمازوں کاقصداًایک وقت میں جمع کرنا سَفَراًحَضَراً (یعنی حالت سفرواقامت میں)ہرگزکسی طرح جائزنہیں۔قرآن عظیم واَحادیث صحاح سیِّدُ المرسلینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّماس کی ممانعت پرشاہدعدل ہیں۔یہی مذہب ہےجَیِّدصحابَۂ کرام،  تابِعِیْن عِظام، اَئِمَّۂ دین واکابِرتَبْع تابعینرِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکا۔تحقیق مقام یہ ہےکہ جمع بَیْنَ الصلاتین یعنی دو نمازیں ملاکر پڑھنا دوقسم(کا)ہے: جمع فعلی جسے جمع صوری بھی کہتے ہیں کہ واقع میں ہر نماز اپنے وقت میں واقع مگر ادا میں مل جائیں جیسے ظہر اپنے آخر وقت میں پڑھی کہ اس کے ختم پر وقْتِ عصرآگیااب فوراًعصراَوَّل وقت پڑھ لی، ہوئیں تودونوں اپنےاپنےوقت اورفعلاًو صورۃً مل گئیں۔ اسی طرح مغرب میں دیر کی یہاں تک کہ شَفَق ڈوبنےپرآئی اس وقت پڑھی اِدھر فارغ ہوئے کہ شفق ڈوب گئی عشا کا وقت ہوگیا وہ پڑھ لی، ایسا ملانا بَعُذرِمَرض و ضرورتِ سفر بلاشُبَہ جائز ہےہمارے عُلَمائےکرام بھی اس کی رُخصت دیتےہیں۔امام ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنےفرمایاہےکہ جوشخص بارش،  سفریاکسی اوروجہ سےدونمازوں کوجمع کرناچاہےتواس کوچاہئےکہ پہلی کوآخروقت تک مُؤَخَّر  

      کردےاور دوسری میں جلدی کرکےاَوَّل وقت میں اداکرے،  اس طرح دونوں کو جمع کرلے،  تاہم ہوگی ہرنمازاپنے وقت میں۔دوسری قسم جمع وقتی ہےجسےجمع حقیقی بھی کہتےہیں۔اس جمع كےیہ معنی ہیں کہ ایک نماز دوسری کے وقت میں پڑھی جائے جس کی دوصورتیں ہیں: جمع تَقْدیم کہ وقت کی نمازمثلاًظہریامغرب پڑھ کراس کےساتھ ہی مُتَّصِلاًبلافَصْل پچھلے وقت کی نمازمثلاًعصر یا عشاء پیشگی پڑھ لیں اورجمع تاخیرکہ پہلی نمازمثلاًظہریا مغرب کوباوصف قدرت واختیارقصداًاُٹھا رکھیں کہ جب اس کا وقت نکل جائےگاپچھلی نماز مثلاًعصریا عشاء کے وقت میں پڑھ کر اس کے بعد مُتَّصِلاً خواہ مُنْفَصِلاًاس وقت کی نمازاداکریں گے، یہ دونوں صورتیں بحالَتِ اختیارصرف حُجَّاج کو صرف حج میں صرف عصر عرفہ و مغرب مُزدَلِفَہ میں جائزہیں۔ان کےسوا کبھی کسی شخص کوکسی حالت میں کسی صورت جمع وقتی کی اصلاً اجازت نہیں اگر جمع تقدیم کرےگا (تو)نمازِاَخِیْرمحض باطل و ناکارہ جائےگی جب اس کاوقت آئےگافرض ہوگی نہ پڑھےگاذمےپررہےگی اورجمع تاخیر کرے گاتوگنہ گارہوگاعمداً(جان بوجھ کر)نمازقضاکردینےوالاٹھہرےگااگرچہ دوسرےوقت میں پڑھنے سےفرض سرسےاُترجائےگا۔(فتاویٰ رضویہ، ۵ / ۱۶۰تا۱۶۳، ملتقطاً)

            نوٹ: جمع بین الصلاتین سےمتعلق تفصیلی معلومات حاصل ک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن