دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bahar-e-Niyat | بہارِ نیت

book_icon
بہارِ نیت

تک کہ میں بھی جنتی ہوجاؤں ۔

نیاکپڑاپہننے کی دعا:

                             اَللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُاَنْتَ كَسَوْتَنِيْهِ اَسْاَلُكَ مِنْ خَيْرِهٖ وَخَيْرِ مَاصُنِعَ لَهٗ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّهٖ وَشَرِّمَاصُنِعَ لَهٗیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!تیرے لئے ہی سب تعریفیں ہیں، تو نے مجھےیہ پہنایاہے، میں تجھ سےاِس کی بھلائی اورجس مقصدکےلیےیہ بنایاگیاہےاُس کی بھلائی کا سوال کرتاہوں اور میں اِس کی بُرائی  سے اور جس مقصد کے لیے یہ بنایا گیا ہے اُس کی بُرائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔

نیاکپڑاپہننےوالےکودعا:

       نیا کپڑا پہننے والے کو یوں دعا دی جائے: تُبْلِىْ وَيُخْلِفُ اللہُ تَعَالٰىیعنی آپ اِس کو پُراناکیجئےاوراللہتعالٰی اِس کے بعد دوسرا نصیب فرمائے۔ ([1])

بازار جانے کی نو نِیَّتَیْں

           (1) …غافلوں میں اللہ تعالٰی کا ذکر کروں گا۔ (2) …جس سے ملاقات ہوئی اُسےسلام کروں گا۔ (3) …رِزق طَلَب کروں گا۔ (4) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی نعمتیں دیکھوں گااوراُن پرشکراداکروں گا۔ (5)…حضورنَبِیِّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِقتداوپیروی کروں گا۔ (6) …نیکی کاحکم دوں گااوربُرائی سےمنع کروں گا۔  (7) …کمزورکی مُعاوَنت کروں گا۔ (8) …مظلوم کی مددکروں گا۔ (9) …بُرائی کو ختم کروں گا ورنہ کم از کم دل میں بُرا جانوں گا۔

بازارمیں داخلےکی دعا:

       بازار میں داخل ہوں تویہ پڑھیں: لَااِلٰهَ اِلَّااللہُ وَحْدَهٗ لَاشَرِيْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُيُحْيِىْ وَيُمِيْتُ وَهُوَحَىٌّ لَّا يَمُوْتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُكُلُّهٗ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌیعنیاللہ عَزَّ  وَجَلَّکےسوا کوئی عبادت کےلائق نہیں، وہ اکیلاہے اُس کا کوئی شریک نہیں ، اُسی کےلیے بادشاہی ہے اور تمام تعریفیں اُسی کےلیے ہیں ، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے  اور وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اُسے موت نہیں ، ساری بھلائی اُسی کے قبضے میں ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ ([2])

بیْتُ الخلاء میں جانےکی آٹھ نِیَّتَیْں

           (1) …انسان کے کمزور ہونے کا اعتراف کروں گا۔ (2) …یہ اقرار کروں گا کہ انسان نکلنےوالی چیزکوبآسانی نکالنے سےبھی عاجز ہے۔ (3) …نقصا ن دہ شے سے خود کوبچانے کا جوحکْمِ الٰہی ہے اُس  کی پیروی کروں گا۔ (4) …بیْتُ الخلاء کے ساتھ جوسنتیں خاص ہیں اُنہیں بجا لاؤں گا۔ (5) …حِسِّی ومَعْنَوِی نجاستوں سے پاکی حاصل کروں گا۔ (6) …قلبی ذکر سے غافل نہیں رہوں گا ([3]) ۔ (7) …تنہائی میں بھی خوفِ خداکودل میں رکھوں گاجیساکہ لوگوں کےدرمیان رکھتاہوں۔ (8) …ہیبت کےسبب انکساری  کروں گا۔

بیت الخلاء میں داخلےسے پہلےکی دعا:

       استنجاخانےمیں داخل ہونےلگےتوپہلےاپنااُلٹاپاؤں بڑھائےاورداخل ہونےسے پہلےیہ دعاپڑھے: بِسْمِ اللہِ، اَللَّھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ([4]) الرِّجْسِ النَّجِسِ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ([5]) یعنیاللہتعالٰی کے نام سےشروع، اےاللہعَزَّ وَجَلَّ!میں ناپاک وخبیث  مردودشیطان سےتیری پناہ چاہتا ہوں ۔

بیت الخلاء سے نکلنے کے بعدکی دعا:

       جب بیْتُ الخلاء سےنکلنےلگےتوسیدھاپاؤں بڑھائے، باہرنکل کرپہلےتین باریہ کہے: ”غُفْرَانَکپھریہ دعاپڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَذَاقَنِیْ لَذَّتَہٗ وَاَبْقٰی مَنْفَعَتَہٗ وَاَخْرَجَ عَنِّیْ  اَذَاہٗیعنی سب خوبیاں اُساللہعَزَّ  وَجَلَّکےلیےجس نےمجھے اِس کی لذت چکھائی، اِس کے فائدےکوباقی رکھااوراِس کی تکلیف کومجھ سےدورکردیا۔ ([6]) پھریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْہَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْیعنی تمام تعریفیں اُس اللہتعالٰی کےلیےجس نے مجھ سے اذیت کو دور کیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی۔ ([7])

کھانا کھانے کی نونِیَّتَیْں

                 (1) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی اِطاعت وفرمانبرداری پرقوت حاصل کروں گا۔ (2) …اللہ تعالٰی کےحکم پرعمل  کروں گا۔ (3) …اطاعت میں مُسْتَعِد (تیار) رہنےکےلیےاہْلِ جنت



[1]   ابو داود،  کتاب اللباس،  باب مایقول اذا لبس ثوبا جدیدا،  ۴ / ۵۹،  حدیث: ۴۰۲۰

[2]   ترمذی،  کتاب الدعوات،  باب مایقول اذا دخل السوق،  ۵ / ۲۷۰،  حدیث: ۳۴۳۹

[3]   استنجاکرتےوقت کسی مسئلَۂ دینی میں غورنہ کرےکہ باعِثِ محرومی ہےاورچھینک یاسلام یا اذان کاجواب زبان سےنہ دےاوراگرچھینکےتوزبان سےاَلْحَمْدُلِلّٰہنہ کہے، دل میں کہہ لے۔ (بہارشریعت، حصہ دوم، ۱ / ۴۰۹)

[4]   بخاری،  کتاب الوضوء،  باب مایقول عند الخلاء،  ۱ / ۷۳،  حدیث: ۱۴۲

[5]   معجم کبیر،  ۵ / ۲۰۴،  حدیث: ۵۰۹۹

[6]   ابو داود،  کتاب الطھارة،  باب ما یقول الرجل اذا خرج من الخلاء،  ۱ / ۴۵،  حدیث:

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن