دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Bahar-e-Niyat | بہارِ نیت

book_icon
بہارِ نیت

صف میں  جا پہنچے۔نماز کے بعد میں  نے ان سے عرض کی:   ’’ کیا یہ نہیں کہاگیاکہ سب سےبہترصف پہلی صف ہے؟‘‘ توآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےفرمایا:  ’’ جی ہاں!مگریہ اُمّت تمام اُمّتوں  میں  سےزیاد ہ رحم کی گئی ہے۔بےشکاللہعَزَّ  وَجَلَّ جب اپنے کسی بندے کو نماز میں  دیکھتا ہے تو اسے بھی اور اس کے پیچھے جتنے لوگ ہوں سب کو بخش دیتاہے،  میں  اس امید پرپیچھےہوگیا کہ ان لوگوں  میں  سے کسی کی طرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّنظَرِرحمت فرمائے تو میری بھی بخشش ہوجائے۔ ‘‘   ([1])

       ایک روایت کےمطابق انہوں  نے فرمایاکہ  میں نے یہ باترَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنی ہے۔

       لہٰذاآخری صفوں میں نمازپڑھنےوالاحدیْثِ پاک میں بیان کردہ مغفرت کی امید کی نیت کرے اور اگلی صفوں میں اپنے آگے نماز پڑھنے والے کے طفیل اپنی نماز کے قبول ہونے کی بھی نیت کرے۔

تالاب وغیرہ پر جانےکی پانچ نِیَّتَیْں  ([2])

           (1) …ظاہروباطن کوغسل دوں گا۔ (2) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکےپیارِحبیْبِ، حبیْبِ لبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنَّت کااِتِّباع کروں گا۔ (3) …اللہعَزَّ  وَجَلَّکی اطاعت وفرمانبرداری پرقوت حاصل کروں گا۔ (4) …اگرمجھ سےکوئی ایسی جگہ دھلنےسےرہ گئی جس کا دھونا سنت یا ضروری تھا اسے دھوؤں گا۔ (5) …وہاں بیٹھےلوگوں کے دلوں میں خوشی داخل کروں گا۔ ان کےعلاوہ جوبھی اچھی نیتیںاللہ تعالٰی بندے کو سیکھائے وہ نیتیں کی جاسکتی ہیں۔

درس میں حاضری کی چھ نِیَّتَیْں

           (1) …درس کی مفید باتوں پرعمل کروں گا۔ (2) …درس سن کر لوگوں تک پہنچاؤں گا۔ (3) …توجہ اورخاموشی کےساتھ سنوں گاتاکہاللہعَزَّ  وَجَلَّ مجھے اِس کی سمجھ عطافرمائے۔ (4)…درس دینےوالےمشائخ سےامدادطلب کروں گا۔  (5) …اللہتعالٰی کی نوازشات حاصل کروں گا۔ (6) …اپنےخیالات کوجِلابخشوں گا۔

مسلمان بھائیوں کو نصیحت کرنے

 کی سات نِیَّتَیْں

           (1) …اپنے آپ کواور سامنے والےکو نفع پہنچاؤں گا۔ (2) …اِس نیت سے نصیحت کروں گاکہ اللہتعالٰی مجھےمیرے عیبوں سےآگاہ فرمائے۔ (3) …ہر لحاظ سے اِس کےذریعے فائدہ اوراِمداد طلب کروں گا۔ (4) …بزرگانِ دین  کے طریقے کی پیروی کروں گا۔ (5) …علم اورطالبانِ علم کی خدمت کروں گا۔ (6) …نصیحت کے رائج نظام کی حفاظت کروں گا۔ (7) …اِس ذمہ داری  کو نبھانے کا شعور بیدار کروں گا۔

مسائل لکھنے کی تین نِیَّتَیْں

           (1) …علم، اِس کےمسائل اوراِس کی باریکیوں کی حفاظت کروں گا۔(2) …اِس نیت سےلکھوں گاکہ جواِن سےواقف ہوگاوہ اِن سےنفع اٹھائےگا۔ (3) …یوں یہ میرے لیے صدقَۂ جاریہ ہوجائےگا۔

وضو کی چھ نِیَّتَیْں

           (1) …اللہتعالٰی کےحکم کو بجا لاؤں گا۔ (2) …اِس نیت سےوضوکروں گا کہاللہ کریم مجھے بابِ وضو سے جنت میں داخل فرمائے۔ (3) …وضوکی سنتیں ادا کروں گا۔ (4) …یہ نیت رکھوں گاکہاللہعَزَّ  وَجَلَّمیراحشر اُن لوگوں کے ساتھ فرمائے جن کےمنہ اورہاتھ آثارِوضوسےچمکتےہوں گے۔ (5)…نمازپڑھنےکی نیت سے وضوکروں گا۔ (6) …اوریہ کہ اِس کی برکت سےاللہ تعالٰی مجھے ظاہری و باطنی گناہوں سے پاک فرمائے گا۔

وضو کرتے وقت کی دعائیں:

       یہاںحُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرت سیِّدُناامام محمدبن محمدغزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیکی کتاب ”اِحْیَاءُ عُلُوْمِ الدِّیْن“سے وضو کے بارے میں وارد دُعائیں درج کی جاتیں ہیں:

٭وضو شروع کرتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَ عُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں شیاطین کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتاہوں اوراےمیرےربّ!ان کےمیرےپاس حاضرہونےسےتیری پناہ مانگتا ہوں۔

٭دونوں ہاتھ دھوتےوقت کی دعا: اَللّٰہُمَّ اِ نِّیْ اَسْئَلُکَ الْیُمْنَ وَالْبَرْکَۃَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ ا لشُّوْمِ وَالْھَلَکَۃیعنی اےاللہعَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سےبرکت کاسوال کرتاہوں اور بدبختی و ہلاکت سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

 



[1]   احیاء العلوم، کتاب اسرارالصلاة، الباب الخامس  فضل الجمعة...الخ، بیان اٰداب الجمعة... الخ، ۱ / ۲۴۸

[2]   موجودہ دورمیں تلاب وغیرہ توعموماًنہیں پائےجاتےالبتہ سوئمنگ پولزوغیرہ بنائےجاتےہیں جہاں عام طور پر سِترپوشی کا اہتمام بہت کم ہوتاہے، لوگمَعَاذَاللہ!نیکریں اورچھوٹی چھوٹی چڈیاں پہن کرنہارہےہوتےہیں جس سےاُن کےگھٹنےاوررانیں کھلی ہوئی ہوتی ہیں جبکہ مردکےلیےناف کےنیچےسےلےکردونوں گھٹنوں سمیت جسم کاحصہ سِتر میں داخل ہےلہٰذامرد کا  بلاضرورت  اتنا حصہ کسی کودکھانایاکسی اورکادیکھناحرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔پھر یہ کہ بعض سوئمنگ پولز میں تومَعَاذَاللہ !نامحرم مرد وعورت  ایک ساتھ  نہاتے ہیں ، یہ سب بے حیائی اور گناہ کے کام ہیں  اورایسی جگہوں میں جانےکی  شریعت میں ممانعت ہے۔البتہ اگرکسی جگہ یہ چیزیں نہ ہوں تو پردےکی مکمل  رعایت کرتےہوئے بیان کردہ نیتوں کے ساتھ سوئمنگ کرسکتے ہیں۔(ازالمدینةالعلمیہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن